احمقوں کا خاندان

Mrbussy

Voter (50+ posts)
کہتے ہیں کہ کھوئے ہوئے وقت نے جہالت سے شادی کی۔۔اُنکے ہاں خیال نامی بیٹا پیدا ہوا۔۔جس نے شباب سے شادی کی۔۔اور مندرجہ ذیل بچے ہوئے۔۔۔

مجھے نہیں معلوم۔۔میں* نہیں خیال کرتا۔۔کسے توقع تھی۔۔۔

کسے توقع تھی نے بےپروائی سے بیاہ کیا۔۔۔۔ان کے ہاں یہ بچے ہوئے۔۔۔ بالکل ٹھیک۔۔۔میں کل کرونگا۔۔۔۔کافی وقت ہے ۔۔۔اگلی دفعہ۔۔۔۔۔

کافی وقت نے میں* نہیں* خیال کرتا سے شادی کی اور حسب ذیل بچے پیدا ہوئے۔۔۔۔
میں*بھول گیا۔۔۔ میں اس کی بابت سب کچھ جانتا ہوں۔۔۔مجھے کوئی شخص دھوکہ نہیں*دے سکتا۔۔۔۔

میں اس کی بابت سب کچھ جانتا ہوں نے غرور سے نکاح کیا۔۔۔۔اُن کے ہاں خوشی پیدا ہوئی۔۔۔۔جس نے غالباََ یہ نہیں*ہوگا سے شادی کی۔۔۔۔۔اُن کے ہاں دو بچے ہوئے۔۔۔ آؤ لطف اُٹھالیں اور بدقسمتی۔۔۔۔۔

بدقسمتی نے ننھی سمجھ سے بیاہ کیا۔۔ ۔۔۔اور بہت سے بچے ہوئے۔۔ ۔۔ان میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں۔ ۔۔ یہی کافی ہوگا۔ ۔۔اُن کا یہاں کیا کام۔۔ ۔۔مجھے تو ایسا نظر آتا ہے۔۔ ۔۔ یہ ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

خوشی بیوہ ہو گئی تو اُس نے حماقت سے شادی کر لی۔۔۔۔اور اپنی میراث کو صرف کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہنے لگے۔۔۔۔ صبر کرو آؤ اپنا سرمایہ خرچ کریں اس سال تو مزے اُڑا لیں ۔۔۔اگلے سال خدا بندوبست کردیگا۔۔۔ ۔لیکن دھوکا اُنہیں جیل خانہ لے گیا۔۔۔ اور مفلسی نے کارخانہ میں* پہنچا دیا۔۔۔۔ جہاں سے پھر وہ ملک عدم کو سدھار گئے۔۔۔۔ اُن کی میت پر عجیب و غریب رسومات ادا کی گئیں۔۔۔۔ اس موقع پر پانچوں احساس۔ فہم، حافظہ، اور قوت ارادی بحالت زار موجود تھیں۔۔۔۔ چونکہ توبہ دیر سے آئی تھی اسلئے اُسے کوئی جگہ نہ ملی۔۔۔ اور تمام وقت کھڑی رہی۔۔۔ حالانکہ تسلی اور قناعت کی نمایندگی ویرانی اور کفت کر رہی تھیں۔۔۔ جو حافظہ کی بیٹیاں ہیں۔۔۔۔۔۔

متوفیوں کی پوتی مایوس کئی دن تک بھیک مانگتی رہی۔۔۔ اُسے بمشکل چالیس روپے وصول ہوئے۔۔۔۔ اس رقم سے اُس نے ایک رسہ خریدا اور اُسے اپنے گلے میں ڈالا اور چھوٹے سے بُرج سے لٹک کر رہ گئی۔۔۔۔۔ اس طرح احمقوں کے خاندان کا خاتمہ ہو گیا۔۔۔۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم مسلمانوں اور پاکستانیوں کا خاتمہ اس طرح سے نہ کرے۔۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔۔۔ہمارے حالات پر رحم فرمائے۔۔۔آمین ثم آمین

رائٹر: کاشفی
 
gazoomartian

Prime Minister (20k+ posts)

:lol::lol: best analogy of current rulers an deople in Pak

waisey yaar, yeh رائٹر kaun hi? kisi ki poti??
 
Sponsored Link