
سینیٹ نے 9 نومبر کو یوم اقبالؒ پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبرکو یوم اقبالؒ پر چھٹی بحال کرنے کی قرار داد پیش کی تھی۔ سینیٹ نے یہ قرارداد منظور کرلی۔
چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ قرارداد کی کاپی وزیر اعظم اورکابینہ کو بھجوائی جائے تاکہ یوم اقبالؒ پرچھٹی کو بحال کیا جائے۔ اس خبر پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے شاعر مشرق کی غزل کا اک شعر ٹوئٹ کیا۔
؎ میسّر آتی ہے فُرصت فقط غلاموں کو
نہیں ہے بندۂ حُر کے لیے جہاں میں فراغ
انہوں نے اس کے ساتھ لکھا کہ اقبال عمل کی تعلیم دیتے رہے۔ ان کو خراج تحسین کا بہترین طریقہ کام، کام اور مزید کام ہے۔ چھٹی ان کی تعلیمات کی نفی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1458441724552941577
ان کو جواب دیتے ہوئے رانا عثمان نامی صارف نے کہا کہ ایک دن چھٹی ہونے سے آپ کی کرپشن کم ہوگی؟ اقبالؒ محض ایک شاعر ہی نہ تھے بلکہ عظیم مفکر اور فلسفی بھی تھے۔
کہیں ذکر رہتا ہے اقبال تیرا
فسوں تھا کوئی، تیری گفتار کیا تھی؟
https://twitter.com/x/status/1458471118998736900
ایک صارف نے کہا کہ پنجاب سیکریٹریٹ کے ملازمین ہفتہ اتوار دو دن چھٹی کرتے ہیں جبکہ باقی سارا پنجاب ہفتے میں ایک دن چھٹی کرتا ہے۔ اگر چھٹی کرنے سے ترقی رکتی ہے تو پھر سیکریٹریٹ والوں کی بھی چھٹیاں بند ہونی چاہیں۔
https://twitter.com/x/status/1458445131368083456
جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اصل میں جناب 14 اگست 25 دسمبر وغیرہ وغیرہ کو بھی کام کام اور بس کام کا فارمولا کیوں لاگو نہیں ہوتا؟
https://twitter.com/x/status/1458442231627587584
اس کےجواب میں احسن اقبال نے کہا کہ عقیدت کا طریقہ چھٹی نہیں ہوتا بلکہ تعلیمات پہ عمل ہوتا ہے۔ ورکنگ ڈے پہ تعلیمی اداروں میں مذاکرے اور پروگرام ہوتے ہیں جن سے نوجوانوں کو اقبال کی فکر سے آگہی ہوتی ہے چھٹی کی صورت میں وہ گھروں میں بیٹھ کر دن ضائع کر دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1458443044353716228
احسن اقبال کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iqbal.jpg
Last edited by a moderator: