
17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے 20 حلقوں سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے نامزد امیدوار انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ایک لیگی رہنما کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے 20 حلقوں سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے نامزد امیدوار انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ خوشاب کے حلقہ پی پی 83 سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن غلام رسول سنگھا جو ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ مجھے صاحب کہتے ہیں اور باہر نکلوں تو لوگ لوٹا لوٹا کہتے ہیں۔
انہوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ آپ لوگ بتائیں کیا میں صاحب کہلوانے کے لائق رہ گیا ہوں۔ آپ بتائیں میں کہاں کا صاحب ہوں۔ غلام رسول سانگھا منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔ ضمنی الیکشن میں منحرف رکن غلام رسول سانگھا کے بھائی غلام حیدر سانگھا ن لیگ کی طرف سے پی پی 83 کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1547636099647827969
پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی کے خلاف اس سے قبل بھی کہیں منحرف اراکین کے لیے لوٹے منگوائے گئے تو کہیں انہیں بد دعائیں اور دھمکیاں دی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اکثریت فیصلے میں کہا تھا کہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کوئی بھی رکن ووٹ دیتا ہے تو وہ شمار نہیں ہوگا اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا کہا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا اور مستقبل میں انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس بھجوا دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد 25 رکن نااہل قرار پائے تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے منحرف اراکین کو خبردار کیا تھا کہ منحرف ہونے پر ارکان کو ہر طرف سے لوٹا لوٹا کی آوازیں سنائی دیں گی، لوگ انہیں لوٹا لوٹا کہہ کر مخاطب کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15ghulamrasoolsangha.jpg