آٹو پالیسی2021-26 منظور، چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

auro-20211311ss.jpg


وفاقی کابینہ نے نئی آٹو پالیسی 2021-26 کی منظوری دیدی ہے جس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران آئندہ پانچ سالوں کیلئے نئی آٹو پالیسی پیش کی گئی جس میں مقامی اور درآمدی چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

نئی آٹو پالیس میں 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ اس ٹیکس چھوٹ کا درآمدی چھوٹی گاڑیوں پراطلاق کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، تاہم درآمدی گاڑیوں میں ٹیکس چھوٹ پر ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔

آٹو پالیسی 2021-26 میں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنےو الی کمپنیوں کو پانچ سال میں برآمدات 10 فیصد تک بڑھانے کا ہدف دینے کی تجویز بھی سامنے آئی، اس کیلئے کار ساز کمپنیوں کو آئندہ سال برآمدات کا ہدف2 فیصد،2024 میں4 فیصد اور 2025 میں 7 فیصد کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظور شدہ آٹو پالیسی میں گاڑیوں کے علاوہ اسپیئر پارٹس کی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں جس میں ٹیکس مراعات اور وزارت تجارت کو بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

 

Back
Top