جب آزادی رائے کی بات ہوتی ہے تو صرف میڈیا فریق نہیں ہوتا۔ اس میں میرے جیسے سیاسی ورکر کا اظہارِ رائے کا حق بھی شامل ہوتا ہے، ایک عام شہری کا حق بھی شامل ہوتا ہے۔ جب میں ملک ریاض کا نام لیتا ہوں اور میڈیا اپنے مالی مفادات کے تحفظ کے لیے اسے سنسر کر دے تو میڈیا میرا آزادی رائے کا حق سلب کر رہا ہوتا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پر یہ لازم ہے کہ وہ 10 منٹ کا کمرشل ٹائم پبلک سروس میسجز کے لیے مختص کرے۔ جب میڈیا اپنے مالی مفادات کے لیے یہ فرض ادا نہیں کرتا تو وہ اس وقت عوام کے حقوق کو پامال کر رہا ہوتا ہے، بلکہ بددیانتی کر رہا ہوتا ہے۔ اور یہ واردات پیمرا کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔
https://twitter.com/x/status/1887508719258509614
https://twitter.com/x/status/1887508719258509614
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/rK8dZhJj/Khawaja-Asif-full.jpg