
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کے تحت یہ اضافہ تین مراحل میں کیا جائےگا۔
یکم جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے تین روپے اضافہ ہوگا، جس کے بعد یکم اگست سے مزید ساڑھے تین روپے اور یکم اکتوبر سے بجلی مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی
کردی جائے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ فرزند شوباز کو مفت بجلی کی شرلی چھوڑے ابھی24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ شوباز شریف نے بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کا اعلان کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1544298700964519937
واضح رہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے سخت سے سخت شرائط پر بھی عمل درآمد کرتی جارہی ہے،150 روپے لیٹر سے پیٹرول 250 روپے تکلے جانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے فیصلوں کے بعد تاحال آئی ایم ایف سے حکومت کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔