آئی ایم ایف سے ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت پروگرام لیناچاہتے ہیں،وزیرخزانہ

imfhaiah111ss.jpg


نو منتخب وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ پاکستان آئی ایم ایف سے تاریخی طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے,اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان آئی ایم ایف سے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا, ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہاں ہیں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا, معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں,آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالردینے ہیں۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کا ابتدائی خاکہ تیار کر رہے ہیں۔ معاشی استحکام آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔ قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ ماحولیات کی بہتری کےلیے آئی ایم ایف کچھ ممالک کو کوٹے سے زیادہ قرض دیتا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نگراں حکومت نے اچھا کام کیا ہے۔ ٹیکس آمدن کو ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قومی آمدنی میں ٹیکسوں کا حصہ 10 فیصد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے‘ سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی

بلوم برگ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔بلوم برگ نے کہا ہےکہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا، ان کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کےلیے ریئل اسٹیٹ اور رٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنا چاہتے ہیں۔بلوگ برگ کے مطابق نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے۔آ

آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی شہباز شریف حکومت کا مثبت اقدام ہےشہباز شریف کے دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے سے آئی ایم آیف پروگرام کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوں گی،شہباز شریف آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، مشہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں روپے کی قدر کو مستحکم کرنے، بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے اقدامات اور ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے، وہ معاشی اصلاحات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا معاشی اصلاحات کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Other countries make long term plans to increase industrial growth,exports and reduce poverty.Pakistan’s long term plans revolve around IMF loans.