وزیراعظم شہباز شریف

  1. Muhammad Awais Malik

    دورہ ایران : میں اتنا ہی ایرانی بچہ ہوں جتنا پاکستانی ہوں: بلاول بھٹو

    وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میں جتنا پاکستانی بچہ ہوں اتنا ہی ایرانی بچہ بھی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں ایران دورے پر موجود ہیں،ا پنے دورے کے دوران وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سمیت اہم...
  2. S

    حکومت کا اماراتی صدر کیلئے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ،کابینہ کی منظوری

    حکومت نے متحدہ عرب امارات کے لیے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے،بکریاں یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید کے لیے برآمد کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ خصوصی اجازت نامے کے تحت کیا گیا،جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری بھی دے دی۔ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت...
  3. Muhammad Awais Malik

    "جنہوں نے کپڑے اتار کرریلیف دینا تھا انہوں نے عوام کے کپڑے ہی اتاردیے"

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کپڑے اتار کر عوام کو ریلیف دینے کے دعویٰ کرنے والو ں نے عوام کے کپڑے ہی اتاردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ...
  4. Rana Asim

    سیاست کرو مگر ملک کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کرنا : شہبازشریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی...
  5. S

    قومی اسمبلی میں پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے شہباز حکومت کا بڑا منصوبہ تیار

    حکومت نے تحریک انصاف کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحلہ وارپی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا گرین سگنل دیے دیا ہے، جلد مرحلہ وار استعفوں کی منظوری شروع ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس...
  6. Muhammad Awais Malik

    مطالبہ پورا ہونے پر غریدہ فاروقی وزیراعظم شہباز شریف کی شکر گزار،مگر۔۔۔

    صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک فرمائش کی جس کے پورا ہونے پر وہ خوب خوش بھی ہوئیں مگر اصل حقیقت بعد میں کھلی۔ تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے فرمائش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی او ر کہا کہ حکومت نے بلیوں اور کتوں کے کھانے کی امپورٹ پر پابندی کیوں...
  7. S

    حکومت اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں،وزیراعظم کے خطاب پر اسد عمر کی تنقید

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر کڑی تنقید کردی،اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مدت سے متعلق کوئی بات نہیں کی، مریم اورنگزیب تو مدت پوری کرنے کی قوم کو دھمکی دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پتہ ہے پہلے دن ہی اس کو عوام نے...
  8. Muhammad Awais Malik

    پی ٹی آئی کا کارکن کی موت کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کروانے کااعلان

    پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے دوران ایک کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ حکومت کے خلاف درج کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا اور کہا کہ کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر...
  9. Muhammad Awais Malik

    شہباز حکومت کا ایک اور یوٹرن،متعدد اشیا کی امپورٹ پر عائد پابندی ہٹا دی

    وفاقی حکومت نے امپورٹڈ لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے متعدد چیزوں پر عائد پابند ی اٹھا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جن اشیاء کی امپورٹ پر سے پابندی ہٹائی ہے ان میں انرجی سیورز اور جانوروں کی خوراک شامل ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین...
  10. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم شہباز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

    وزیراعظم شہباز شریف کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم سیاسی و معاشی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی اس طویل ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، رانا ثنااللہ اور ایاز صادق نے شرکت کی جبکہ سلیم...
  11. Muhammad Awais Malik

    حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر جسٹس جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو(نیب) کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے جو تکنیکی بنیاد بنائی ہے...
  12. Muhammad Awais Malik

    ن لیگ کے حمایتی صحافی وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی پر تنقید کرنے لگے

    ماضی میں عمران خان کی حکومت پر تنقید کرنےاور اپوزیشن کی حمایت کرنے والے صحافی بھی شہباز شریف کی اس نئی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ نئی حکومت کے 1 ماہ مکمل ہونے کے بعد اس نظام کے گن گانے والے اور ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کو ناگزیر قرار...
  13. T

    پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کے لیے موجودہ حکومت کیوں تیزی دکھا رہ ہے؟

    ن لیگ کو ایک سازش کے تحت لایا گیا ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کے ملک جلد سے جلد ڈیفالٹ کر جائے۔ ایک ملک کا وزیراعظم سزا یافتہ مجرم کے پاس دھڑلے سے جا کے بیٹھ گیا ہے گیا اور برٹش دور کے وائسرائے کی طرح ملک باہر سے چلا رہا ہے۔
  14. Rana Asim

    نوازشریف نے پاکستان چلانا ہے تو یہاں آنا ہوگا،حکومت کو مذاق بنا دیا ہے،طلعت

    سید طلعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف اگر پاکستان چلانا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں آنا ہوگا، شہباز شریف صرف عمران خان کی باتوں پر ردعمل دینے میں لگے ہیں کوئی اہم کام نہیں کر رہے، وقت بڑی تیزی سے گزر رہا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کو...
  15. Muhammad Awais Malik

    شہباز حکومت میں ایک بار پھر بجلی مہنگی ہو گئی،فی یونٹ قیمت میں اضافہ

    مہنگائی کے خاتمے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والی اتحادی جماعتوں کی حکومت نے عوام بجلی بم گرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔...
  16. S

    ملکی معیشت کی حالت اتنی بری نہیں جتنی سمجھی جارہی ہے،حبیب اکرم

    سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پہلے مہنگائی کا الزام تحریک انصاف حکومت پر ڈاالتی تھی تاہم موجودہ حکومت نے اب اعتراف کر لیا ہے کہ بین الاقومی سطح پر مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہے۔...
  17. Muhammad Awais Malik

    آپ مریم کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں،وزیراعظم کی صحافیوں سےملاقات کی کہانی

    مریم نواز کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، کس صحافی نے کیا سوال کیا ہے اس کی تفصیلات ملاقات میں شریک اینکر اسد اللہ خان نے بتادی ہیں۔ یوٹیوب پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بلاگ میں اسد اللہ خان نے بتایا کہ ملاقات میں شریک سینئر...
  18. Rana Asim

    "حکومت کا حصہ بننے کیلئے سیکیورٹی اداروں پررقیق حملوں کاایکسپرٹ ہونا چاہیے"

    ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو سمری ارسال کی گئی ہے جس پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے یا تو ضمانت پر ہونا ضروری ہے یا سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا ماہر ہونا چاہیے۔ عمران اسماعیل نے مائیکروبلاگنگ ویب...
  19. Muhammad Awais Malik

    شہبازشریف کی افغانستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد مذاق بن گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی گئی امداد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر افغانستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی پہلی کھیپ آج...
  20. S

    شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے،رانا

    وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایبٹ آباد میں جلسے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ والا کرپشن چھپانے کے لیے پاکستان اور عوام کے کپڑے پھاڑ رہا ہے، چار سال میں مہنگائی اور کرپشن سے عوام کے کپڑے اتارنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللّٰہ...