پاکستان کے نظامِ انصاف کا کمال یہ ہے کہ جس جرم کی نوعیت، اس کے مجرم اور اس سے متعلق ہر کردار کو شہر، گلی اور محلے کا بچہ بچہ بخوبی جانتا ہو گا اسے عدالت میں ثابت کرنا اب دنیا کا ناممکن ترین کام بن چکا ہے۔ اسی لیے کہ جس شخص کی جانب بھی انگلی اٹھتی ہے کہ اس نے قتل کیا ہے، چوری کی ہے، بھتہ لیا...