Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree? (Poll added)

Should Like/Dislike be replaced with Agree/Disagree?

  • Yes

    Votes: 61 35.3%
  • No

    Votes: 112 64.7%

  • Total voters
    173
  • Poll closed .

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
پیارے اڈمن ..ہمارے اڈمن ...آپ کو معلوم ہے یا نہیں ...فورم کے ساتھی جانتے ہیں کہ ہم آپ کی دی ہوئی ڈس لائیک کی آپشن کو کتنا ڈس لائیک کرتے ہیں ...بہت دفعہ ہمارا ہارٹ فیل ہوتے ہوتے بچا ..آپ کا تو کچھ نہ جاتا ..ہماری اماں ہمارے غم میں بےحال ہو جاتیں ...
کسی کی بات کو پسند نہ کرنے کے اور بھی مہذب طریقے ہیں ..یہ کیا کہ توہین کر دی جائے ..آپ کو لگے یا نہ لگے ..ہمیں تو بہت ہی توہین آمیز لگتا ہے ...سب کے اپنے اپنے نقطہ نظر ہیں ..جس کا یہاں کھل کے اظہار بھی کرتے ہیں ..کہ یہ فورم بنا ہی اس لئے ہے ..ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ہر کوئی میری بات سے متفق بھی ہو ...تو پیارے اڈمن اس کا نرم ترین طریقہ یہ ہے کہ ان بٹنوں کو سلجھے بٹنوں سے بدل لیا جائے ..ویسے بھی آج کل آپ نے جو ویب ماسٹر ہائر کیا ہوا ہے ..آخر کس کام آئے گا ...مفت کی توڑنے سے بہتر ہے کہ اسے اچھے کام پر لگایا جائے ...یہ اور بات ہے کہ ابھی تک ہمیں اس کا کوئی کام پسند نہیں آیا ..پسند تو آپ کو بھی نہیں آیا ہو گا .لیکن آپ کی مجبوری ہے ..پیسے حلال کروانے ہیں اس سے .جو پیشگی ادا کر بیٹھے ..
ہمارے ایک بہت ہی معزز ممبر ڈیموکریٹ نے بہتر آپشن سجیسٹ کی ہیں ..کہ لائیک اور ڈس لائیک کو ایگری اور ڈس ایگری سے تبدیل کر دیا جائے ..
اگر ایسا کرنے میں زیادہ خرچہ آتا ہو تو بل بھی ان کو ہی بجھوادیا جائے ..جمہوریت کی خاطر وہ یہ کڑوا گھونٹ بھی پی لیں گے ....

.
 
Last edited by a moderator:

Haristotle

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

باخدا ایسا نا کیجئےکیوں کچھ لوگوں کی دیہاڑی کی دشمن ہوئی جاتی ہیں
ویسے بھی اپ کو ڈس لائک دیتا ہی کون ہے

فورم پے رہ کے نادان سے بیر نہی رکھا جا سکتا
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
Re: ایک گزارش

ادھر فدوی بھی امید لگائے بیٹھا ہے کہ کوئی ایڈمن ویڈمن کوئی موڈ ووڈ حال ہی میں پوسٹ ووسٹ کی گئی تھریٹ کا ٹائٹل وائٹل ٹھیک کر دے۔

بھائی ایڈمن اور موڈ۔ املا کی غلطی سے میری تھریڈ آپکے لیے تھریٹ بن گئی۔ ویسے میری تو یہ عاجزانہ درخواست تھی۔۔
 

Judge

MPA (400+ posts)
Re: ایک گزارش

Kyun PTI Kay Kuch Bachoongron Say Un Ki Khusian Cheen Rahin Hain
Zaheer, Arsalan, Syf, Janmark Ka Khoon Aap Kay Hathon Par Ho Ga
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک گزارش

صرف دو بٹن ہونے چاہیں. ایک پھول کا اور دوسرا چھتر کا. جس کا کمنٹ پسند آۓ اسے پھول مارنا (دینا) چاہیے اور جس کا کمنٹ پسند نہ آۓ اسے چھتر مارنا چاہئے. اس سے ممبران کی گالم گلوچ پر بھی کنٹرول ہوسکتا ہے اور ممبرز صرف ایک دوسرے کو چھتر مار کر ہی اپنی بھڑاس نکالیں گے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

باخدا ایسا نا کیجئےکیوں کچھ لوگوں کی دیہاڑی کی دشمن ہوئی جاتی ہیں
ویسے بھی اپ کو ڈس لائک دیتا ہی کون ہے

فورم پے رہ کے نادان سے بیر نہی رکھا جا سکتا



مجھے ڈس لائیک دینے والے کوئی اور نہیں اپنے ہی نکلتے ہیں .

دیکھا جو تیر کھا کر فورم کی طرف .

اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

جانکی دیوی نے بہت سندر پرستاؤ رکھا ہے ، یہ پرستاؤ بہت پہلے ہم بھی سمرپت کر چکے ہیں جب ایڈمن نے خود ہی تھریڈ بنا کے مشورہ مانگا تھا اور اس مشورے کی تعریف بھی کی گئی تھی پھر عدیل صاحب بھول گئے شاید
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

Kyun PTI Kay Kuch Bachoongron Say Un Ki Khusian Cheen Rahin Hain
Zaheer, Arsalan, Syf, Janmark Ka Khoon Aap Kay Hathon Par Ho Ga

مجھے منظور ہے ....اگر اس سے ماحول بہتر ہوتا ہو
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

صرف دو بٹن ہونے چاہیں. ایک پھول کا اور دوسرا چھتر کا. جس کا کمنٹ پسند آۓ اسے پھول مارنا (دینا) چاہیے اور جس کا کمنٹ پسند نہ آۓ اسے چھتر مارنا چاہئے. اس سے ممبران کی گالم گلوچ پر بھی کنٹرول ہوسکتا ہے اور ممبرز صرف ایک دوسرے کو چھتر مار کر ہی اپنی بھڑاس نکالیں گے

یہ ٹھیک ہے ..آپ تو قتل و غارت کا نسخہ دے رہے ہیں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

جانکی دیوی نے بہت سندر پرستاؤ رکھا ہے ، یہ پرستاؤ بہت پہلے ہم بھی سمرپت کر چکے ہیں جب ایڈمن نے خود ہی تھریڈ بنا کے مشورہ مانگا تھا اور اس مشورے کی تعریف بھی کی گئی تھی پھر عدیل صاحب بھول گئے شاید



ذرا اس کا ترجہ بھی کر دیں
 

saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

ذرا اس کا ترجہ بھی کر دیں

Now this is the third time I am telling you this.

00000281.png


If you do not do that the users won't receive the tag notification.
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک گزارش

یہ ٹھیک ہے ..آپ تو قتل و غارت کا نسخہ دے رہے ہیں

نہیں یہ ایک سنجیدہ اور قابل عمل تجویز ہے. جب ممبران کو علم ہوگا کہ انہیں اس کمنٹ پر بڑے چھتر پڑنے ہیں تو وہ غلط اور بیہودہ قسم کہ کمنٹس کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے. اور دوسری طرف اچھے کمنٹس دے کر کہ دیگر ممبران سے پھول کی صورت میں ستائش بھی سمیٹی جاسکتی ہے. اور کوئی بڑا ہی پاگل ممبر ہوگا جو پھول کو چھوڑ کر چھتر کا انتخاب کرے گا

:)
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک گزارش

نہیں یہ ایک سنجیدہ اور قابل عمل تجویز ہے. جب ممبران کو علم ہوگا کہ انہیں اس کمنٹ پر بڑے چھتر پڑنے ہیں تو وہ غلط اور بیہودہ قسم کہ کمنٹس کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے. اور دوسری طرف اچھے کمنٹس دے کر کہ دیگر ممبران سے پھول کی صورت میں ستائش بھی سمیٹی جاسکتی ہے. اور کوئی بڑا ہی پاگل ممبر ہوگا جو پھول کو چھوڑ کر چھتر کا انتخاب کرے گا

:)


ابھی جو لاٹھیاں چلتی ہیں وہ کم ہیں
 

saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: ایک گزارش

مجھے یہ آپشن ملا ہی نہیں ..ایسا کریں ..براہ مہربانی میری طرف سے ان دونوں کو ٹیگ کر دیں

Done.

Just scroll down to the bottom of the webpage. You will find option for tag users like in the image I attached above, click on that and type the name of the members you wish to tag and click on submit. That's all.