
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مسلح افواج اور قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1541096826400563200
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں،عوام کی رائے صرف کارکردگی دکھانے سے ہی بدلی جاسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1541068545722908672
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ایک بیانیہ پر متفق ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہےگی،پاکستان کے دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں متعین کردہ صوبوں کے کردار کو دوبارہ سے بحال کیا جائے گا، گزشتہ چار سال میں صوبوں کے کردار کو نظرانداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے،معاشی ترقی کیلئے امن و امان کا یقینی ہونا بنیادی تقاضہ ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12shabstreetcriwm.jpg