نواز شریف قانونی عمل کےبعد الیکشن میں حصہ لیں،ہمیں اعتراض نہیں:فواد چوہدری

fawad-ch-nawaz-back-pak.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان ہیں ، انہیں واپس ضرور آنا چاہیے ، ہمیں ان کی واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی واپسی سے متعلق فواد چوہدری نے یہ اہم بیان "ہم نیوز" کےپروگرام" پاکستان ٹونائٹ " میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ نواز شریف کو ٹرائل مکمل ہونےکے بعد گرفتار کیا گیا،


اب بھی وہ قانونی عمل سے گزرنے کے بعد الیکشن میں حصہ لیں ، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وہ وطن واپس آنا چاہتےہیں تو آئیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کےممکنہ لانگ مارچ سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک دو دن میں لانگ مارچ کی تاریخ دیدیں گے، پتا نہیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہمارے لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مہمان ہوں، ہم بغیر کسی فساد کے انتخابات کاانعقاد چاہتےہیں، اس کیلئے ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تمام نظریں ایوان صدر پر ٹکی ہوئی ہیں، اس وقت صدر مملکت کا کردار بہت اہم ہے، نواز شریف نے ملکی اداروں پر الزامات لگائے، ان پر ادارےہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Mujhay nahi lagta Nawaz..Mayrum near future Pakistan aya gein.Wahan beth kar hi Altaf wali siasat khalain gein.Pmln jald apnay Abbay..ur Baji se mehroom ho kar apni bachi kuchi Panjab mein siasat karay gi.Pmln ke baqi leaders Jis ka dao laga wo London set honay ki try karay gein..