مریم اورنگزیب کا حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنیکا مطالبہ

Siasi Jasoos

Minister (2k+ posts)


لاہور: مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو عوامی ایشوز پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‎ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، ‎آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والا، ‎بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے، طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں ہیں، طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن صورتحال سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی موجود نہیں، پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، ‎23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے،‎ بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے، دس ارب درخت لگا دیئے ہیں لیکن لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں، خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں۔
 
Advertisement

ranaji

Prime Minister (20k+ posts)
یہ بدصورت ڈڈو چارجر بھی ایک عجوبہ ہے پوری دنیا میں ڈڈو ٹراتے ہیں مگر یہ گتھی مٹھی بونی اور بل بتوڑی بدصورت چڑیل نما مینڈک دنیا کی واحد ڈڈو ہےجو بھونکتی ہے 🤣
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Three times ex-PM and a convicted criminal who is wanted by the courts is missing.He is hiding in London.He is such a fraudster that one can not ascertain if he really ill or not.He fled the country to seek medical treatment but this could be a ploy to avoid justice.
 

AbbuJee

MPA (400+ posts)
Ik Ishtahaar Us 90% band sharyanon walay bagar Billay ka bhe chalwa do jo Iaaj kay leay gaya lakin aaj tak kisi Hospital mai admit nahe hoa. 😂
 
Sponsored Link

Featured Discussion Latest Blogs اردوخبریں