اگرنیوزی لینڈ افغانستان سے ہار گیا تو بہت سے سوال کھڑے ہوجائیں گے،شعیب اختر


اب اگر نیوزی لینڈ بھی افغانستان سے ہار گیا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ جائے گا، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے خبردار کیا کہ اگر نیوزی لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تو بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے۔ مجھے خطرہ ہے کہ ایک بار پھر ٹریننگ ٹاپک نہ بن جائے. اگر ایسا ہوا تو سوشل میڈیا پر طوفان آ جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ کوہلی الیون سپر 12 راؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 2 ابتدائی ناکامیوں سے سنبھل کر افغانستان اور اسکاٹ لینڈ جیسی کمزور سائیڈز پر ہاتھ صاف کرچکی ہے، اسے سیمی فائنل میں رسائی کی امید قائم رکھنے کیلئے نمیبیا پر آخری میچ میں فتح پانا ہوگی، یہی نہیں بھارت کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان اتوار کو شیڈول میچ پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہا کہ بھارت کی قسمت اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میں ہے، اگر کیویز میچ ہارتے ہیں تو پھر بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے، میں آپ کو اسی چیز کے حوالے سے خبردار کر رہا ہوں، میں کسی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتا مگر نیوزی لینڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے جذبات کافی بلند ہیں.

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کیوی ٹیم افغانستان سے بہت بہتر ہے، اگر وہ اچھے نہیں کھیلے اور ہار گئے تو پھر مسئلہ کھڑا ہوجائے گا، اگر ایسا ہوا تو کوئی بھی سوشل میڈیا کو نہیں روک سکے گا، ہمیں یہ باتیں مدنظر رکھنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ نمیبیا پر 52 رنز کی فتح سے نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے دروازے پر تقریباً دستک دے چکا ہے۔ گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بنا چکا، ٹیم نے اپنے ابتدائی تمام چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جب بھارت نے افغانستان کو سپر12 کے مقابلوں میں شکست دی تھی تو یہ میچ یکطرفہ دکھائی دیا تھا جس کے باعث سوشل میڈیا پر #wellPaidIndia ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا تھا. صارفین کا خیال تھا کہ افغانستان نے اس میچ کو جیتنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
گورے ہم ایشیائیوں کیطرح بے غیرت نہیں جو پیسوں کی خاطر یا کسی کو خوش کرنے کے لیے میچ ہار جائے۔ یہ نصیب ماشاءاللہ پاکستانی، انڈینز اور افغانیوں کے حصے میں آئی ہے۔۔
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
گورے ہم ایشیائیوں کیطرح بے غیرت نہیں جو پیسوں کی خاطر یا کسی کو خوش کرنے کے لیے میچ ہار جائے۔ یہ نصیب ماشاءاللہ پاکستانی، انڈینز اور افغانیوں کے حصے میں آئی ہے۔۔
Gooray kain dafa cricket baich chukay gain shiyed ap ko cricket history ka pata he nahi