خیبر پختونخوا: صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پلس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا ہے۔ اس اقدام کے تحت کڈنی سنٹر پشاور میں دو مریضوں، نظر گل اور گل میر شاہ کے کامیاب گردے ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایک کڈنی ٹرانسپلانٹ پر تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، جس میں آپریشن کے بعد ایک سال تک کی ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔
صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ ایک مہنگا علاج ہے،...