سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ٹیکس دینا ہی نہیں چاہئے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر کراچی کی تباہی کا الزام لگایا حالانکہ سندھ میں 13 سال سے پیپلزپارٹی برسراقتدار رہی۔
جیتو پاکستان کے میزبان نے کہا کہ عمران خان صاحب اگر سن رہے ہیں تو بتائیں کہ ہم کس بات کا ٹیکس دیں؟ ہم تباہ ہورہے ہیں، ہم برباد ہورہے ہیں،آپ روز روز نئے ٹیکس لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکے لگ رہے ہیں، کبھی بجلی میں، کبھی گیس میں، ہم تباہ ہوگئے ہیں۔گیس آرہی ہے لیکن گیس کے بل آرہے ہیں اسلئے ہم خوش نہیں ہیں۔
بعد میں فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ کراچی والوں زور سے تالیاں بجاؤ، ہم اپنی بربادی پہ تالیاں بجارہے ہیں،
فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ ہمارا کتنا بڑا دل ہے، آپ ہمارے شہر سےکھاتے جائیں، مزے کرتے جائیں، انجوائے کرتے جائیں، آپ ہمارے گھر صاف کریں، ہم اپنے دل ضرور صاف کریں گے۔
میزبان نے کہا کہ آج کراچی کی ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر میرا دل رویا ہے کہ ہم آگے کی نہیں تباہ ہونے کی طرف جارہے ہیں۔
فہدمصطفیٰ نےو زیراعظم کو طعنہ دیا کہ آپ سے تو اچھا کام ہونہیں رہا، ہم کررہےہیں، ہم خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کراچی میں پچھلے 13 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، ایم کیوایم کراچی میں لمبے عرصے تک بلاشرکت غیرے حکومت کرتی رہی، کراچی کا مئیر ایم کیوایم کا رہا اور آپ الزام عمران خان پر دھررہے ہیں، کیا آپ میں ہمت نہیں ہے کہ پی پی اور ایم کیوایم سے سوال کریں؟
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا ک فہدمصطفیٰ کو کراچی کنگز کے ہارنے کا صدمہ ہے جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ فہدمصطفٰی کے والد پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے تھے اور انکی فیملی پی پی سے وابستہ ہے اسلئے وہ 13 سال سے برسراقتدار حکومت پر تنقید کرنےکی بجائے عمران خان کوہدف تنقید بنارہے ہیں۔