متاثرہ لڑکے لڑکی کا ملزم عثمان مرزاکو پہچاننے سے انکار۔۔ کیا پیسے کی جیت ہوئی؟ کیا نورمقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی پیسے کے بل بوتے پر بچ جائے گا؟ قانون شاہ رخ جتوئی، ظاہرجعقر اور عثمان مرزا جیسے لوگوں کا کیوں کچھ نہیں بگاڑسکتا؟ سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
اسلام آباد کے فلیٹ میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کرنے کے کیس میں اس وقت نیا موڑ آیا ، جب لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو بھاری رقم کی آفر کی گئی ہے۔
اس پر سوشل میڈیا، صحافیوں نے مختلف تبصرے کئے، کوئی پاکستانی قانون پر لعنت ملامت کرتا رہا، کسی کا خیال تھا کہ یہ پیسے کا کمال ہے، کسی نے دعویٰ کیا کہ نورمقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی بچ جائے گا۔
اس حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے تبصرہ کیا کہ عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔
ان کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صلح کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے۔پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔
رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ مرزا بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے ٹک ٹاک پر۔ہور کوئی ساڈے لائق؟
ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت: مدعی لڑکی اور ان کے ساتھ پکڑا گیا مدعی لڑکا فرماتے ہیں کہ یہ ایک جھوٹا کیس بنایا گیا تھا اور عثمان مرزا کا کوئی قصور ہی نہیں۔
ملیحہ ہاشمی کے مطابق یہاں پولیس کیا کرے جب Harassment کارڈ استعمال کر کے خواتین پیسے بٹورنے پر لگ جائیں اور قانون کا مذاق بنا دیں۔ افسوس!
ملیحہ ہاشمی نے مزید کہا کہ ملک ریاض کے رشتہ دار کےخلاف عظمیٰ نے کیس کیا اور بھاری رقم کی settlement لے کر کیس واپس لےگئی سوشل میڈیا پر عوام عظمیٰ سےہوئی بدسلوکی پر احتجاج کرتی رہ گئی آج عثمان مرزا کیس میں بھی یہی ہوا پولیس/عدالتوں کی ناقص کارکردگی تو تشویشناک ہےہی لیکن یہ پولیس کی محنت پر پانی پھیرنا ہے
ماریہ میمن کے ایک ٹویٹ پر صحافی ثاقب بشیر کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کیس میں پہلے دن سے سرکار ہی مدعی ہے متاثرہ لڑکا لڑکی کبھی مدعی نہیں بنے درستگی کر لیں ۔۔ ایک اور بات یہ کہ کیس میں ابھی بھی جان ہے
بلاگر وقار ملک نے لکھا کہ اگرشاہ رخ جتوئی اور عثمان مرزا اتنے طاقت ور ہیں سوچیں گاڈ فادر اور زر شر کتنے طاقتور ہونگے؟خان کا مقابلہ شاید تاریخ کے سب سے بڑے اور منظم مافیا سے ہے وہ غلطیاں بھی کرے گا لیکن اسکا انکے سامنے ہتھیار نہ ڈالنا بہت بڑا کارنامہ ہے ہم میں سے کوئی ان کے مقابلے میں آئے توسمجھوتہ کرلے گا
بلاگر عمرانعام نے تبصرہ کیا کہ ایک دن شاہ رخ جتوئی کی عیاشیوں کی خبر آئی اور ٹھیک دوسرے دن عثمان مرزا کیس کی۔ ان طاقتور لوگوں کےسامنے ریاست ایک رینگنے والے کیڑےسے بھی کمتر ہے۔ مفاد پرست چور سیاستدان، رشوت خور عدلیہ اور مکار بیوروکریسی نے اس ملک کو تباہی اور بربادی کےدہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اللہ پاک رحم فرمائیں
راؤ جی کا کہنا تھا کہ شہازیب کے والدین نے شارخ جتوئی سے پیسے لے لیے ویڈیو بلیک میلنگ کیس میں لڑکی نے عثمان مرزا سے پیسے لے لیے لڑکی نے یاسر شاہ کا نام کیس سے واپس لے لیا کہا غلط بیانی سے نام ڈل گیا تھا یہ نظام اخر میں بااثر کو بچا ہی لیتا ہے۔ اس نظام کو ختم کرنے کے لیے عمران خان کو ووٹ دیا تھا
سوشل میڈیا پر متحرک جنید نامی سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ عثمان مرزا کا کیس سیدھا سادھا ہے..... وڈیو موجود ہے وڈیو کے سارے کردار موجود ہیں. زبانی گواہیوں کی کیا ضرورت ہے پھر؟ یہ قانون صرف مجرموں کو بچانے کے لیے ہے جدید دنیا میں ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا
جنید نے مزید لکھا کہ عثمان مرزا، شاہ رخ جتوئی جیسے مجرم ہمارے سامنے قانون کا مذاق بنا رہے ہیں ظاہر جعفر بھی سامنے ہے کیا یہ بھی فوج کا قصور ہے؟ بار ایسوسی ایشنز کدھر ہیں ایسے مقدمات میں؟ ظالم کو تمام شواہد کے باوجود چھوڑ دیا جاتا ہے کیونکہ مدعی کے مکرنے سے مقدمہ ختم ہو جاتا یہ دروازہ بند ہونا چاہیے
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ عثمان مرزا کیس میں مدعی لڑکی لڑکے کو برا بھلا کہنے سے پہلے یہ کیوں نہ دیکھتے کہ سب کچھ ویڈیو میں کلئیر ہونے کے باوجود اب تک کیس عدالت میں کیوں گھسیٹا جارہا, جب ہر ہفتے دس دن بعد لڑکی کو بھری عدالت میں ذلیل کیا جائے گا تو یہی ہوگا نا کہ وہ کیس ہی واہس لےلے
سرمد کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا بھی باعزت بری ہو گا اور ظاہر جعفر بھی۔ شہباز شریف بھی باعزت بری ہو گا اور مریم صفدر بھی۔ نواز شریف کی تاحیات نااہلی بھی ختم ہو گی۔ بس میں اور آپ اپنی اپنی بغلوں میں ہاتھ ڈال کر بازو اوپر نیچے کرتے ہوئے میوزک سنتے رہیں گے
علی جعفر نے تبصرہ کیا کہ عثمان مرزا نے ریاست کو ننگا کر دیا۔
وقاص امجد کا کہنا تھا کہ یہ عثمان مرزا والا کیس پہلا کیس ہے؟؟؟؟ اس سے پہلے شاہ زیب قتل کیس یاد ہے؟؟ وہ سیالکوٹ والا؟ ریمنڈ ڈیوس کیس؟؟ عوام سوشل میڈیا پر آواز اُٹھاتی ہے، پولیس گرفتاری کرتی ہے، عدالت میں سب تبدیل ہو جاتا ہے۔۔۔۔ عوام اور ریاست دھرے دیکھتے رہتے ہیں۔۔
اسد چوہدری نے لکھا کہ وڈیو دیکھ کر سارا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہوا مگر وہی ہوا جس کی امید تھی،اسلام آباد میں لڑکے لڑکی کو برہنہ کرکے وڈیو بنانے والا عثمان مرزا قانون کی گرفت سے بچ نکلے گا۔ٹرائل کورٹ میں متاثرہ لڑکی سندس اور لڑکا اسد اپنے بیان سے مکر گئے اور ملزم عثمان مرزا جو پہچاننے سے انکار کردیا۔
حق پرست نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ جیت بہرحال پیسے کی ہی ہے شاہ رُخ جتوئی کیس ہو،مینار پاکستان واقعہ ہو یا پھر عثمان مرزا جیسے درندے ہوں عزت جائے بھاڑ میں پاکستان میں انصاف کا خونی دھندہ ہمیشہ سے ہی عروج پر ہے کبھی زوال پذیر نہیں ہوا
فہد کا کہنا تھا کہ عثمان مرزا کے حق میں لڑکا لڑکی کا بیان آنے پہ لوگ کہہ رہے ہیں اب یہاں عدالت کیا کرے عدالت اپنے نظام انصاف پہ ماتم کرے، چونکہ ایسا بیان آنا سراسر عدالتی نااہلی ہے عدالتی نظام مضبوط ہو تو کبھی عزت لٹنے پہ کمزور انسان بااثر کے حق میں بیان نہ دے اور تم پوچھتے ہو عدالت کیا کرے، واہ
ایک سوشل میڈیاصارف نے لکھا کہ جو سسٹم شارخ جتوئی اور عثمان مرزا جیسوں کو سزا دینے کی اہلیت و جرات نہیں رکھتا وہ زرداری اور شریف خاندان کو سزا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا جب تک انصاف نہیں ہوگا یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
احمد کا کہنا تھا کہ جیسا عثمان مرزا کیس میں ہوا ویسا ہی نور مقدم کیس میں ہوگا ! متفق ؟