عامر لیاقت کا بیماری میں رقص بھارت میں کیسے مقبول ہوا؟

1amirdancevideo.jpg

معروف میزبان اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بات اور کام نرالے ہوتے ہیں، جب چاہیں خبروں کی زینت بن جاتے ہیں، اس بار طبیعت ناسازی میں ان کا بالی ووڈ گانے پر رقص بھارت میں بھی توجہ کا مرکز بن گیا،لیکن حقیقت ہے اس کے کچھ برعکس۔

ہوا کچھ یوں کہ تیس دسمبر کو عامر لیاقت کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، اور 5 جنوری 2022 کو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،اس دوران بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا پاکستانی پارلیمنٹرین عامر لیاقت حسین ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس کرتے ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1478698738596163587
کئی بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر کی کہ پاکستانی رکن قومی اسمبلی بالی ووڈ فلم سوریا ونشی کے مشہور گانے ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو انٹرنیٹ وائرل ہورہی ہے،ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے کے بعد کچھ لوگوں نے نشاندہی کی کہ اس میں موجود شخص عامر لیاقت نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1478934548876386305
اس کے بعد بھارت کی ایک نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی نے اس حوالے سے فیکٹ چیک جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ویڈیو میں موجود شخص عامر لیاقت نہیں بلکہ کوئی اور ہے،انہوں نے ویڈیو میں موجود شخص کا انسٹاگرام پروفائل بھی شیئر کیا،ویڈیو میں موجود شخص کا نام شعیب شکور ہے جو ایک کوریوگرافر ہے،نجی ٹی وی سما سے گفتگو میں شعیب شکور نے بتایا کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور کے رہائشی ہیں اور پیشہ کے لحاظ سے کوریوگرافر اور گلوکار ہیں۔

Capture.jpg


گزشتہ ہفتے ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ پر بتایا تھا کہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے، بیماری کیا ہے اس کی تفصیل نہیں دی گئی،پھر انہوں نے بتایا کہ وہ اب بہتر ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔
 

pcdoc24x7

Minister (2k+ posts)
These bloody endians are blind. Not everyone with a beard and waking glasses is Amir Liaquat. Lol.