سوشل میڈیا پر ایک ٹکر وائرل ہورہا ہے جس مٰں فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ عمران خان کو اگر اپنی جان بچانا ہے تو انہیں بشریٰ بی بی کو طلاق دینا ہوگی۔
سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نےا س پر سخت ردعمل کااظہار کیا کچھ نے طنز کیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بات معافی سے طلاق پر آگئی ہے۔کیا اب حکومت بتائے گی کہ کس نے شادی کرنی ہے کس نے طلاق لینی ہے؟
علی رضا نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کو سزائے موت ہوگیعمران خان کو عمر قید ہوگیعمران خان کو بشری بی بی کو طلاق دینی ہوگیعمران خان کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگافیصل واوڈا کو جیسا پیغام ملتا ہے ویسا پہنچاتا ہے۔ وہ کمپنی کا ایک قاصد بن کر رہ گیا ہے
ہمنا عمران نامی صارف نے کہا کہ میاں بیوی کو الگ کرنا شیطان کا پسندیدہ کام ہے اور فیصل واوڈا بہترین کردار نبھا رہے ہیں
نیا پاکستان نے ردعمل دیا کہ اب طلاق دینا اور لینا حکومت کے بتائے گی؟یہ حکومت چاہے تو شادی چلےگی؟
کامران نے کہا کہ اگر فیصل واوُڈا کی جان پہ بات آئے تو کیا یہ اپنی جان بچانے کے لیے اپنی بیوی کو طلاق دے گا، معصومانہ سوال
ثاقب کھرل نے لکھا کہ سارا غصہ بشری بی بی پرہے، اور وجہ نامعلوم
سحرش مان نے تبصصرہ کیا کہ پہلے عمران خان سے معافی چاہیے تھی اب اس سے طلاق چاہئے ہے ۔۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے معافی تو نو مئی کے لیے چاہئے ۔ طلاق کیوں چاہیے ؟
سعید عمران نے جواب دیا کہ کل کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان کو جان بچانی ہے تو فلاں سے شادی کرنا ہوگی، یہ کیا گھٹیا سیاست چل رہی ہے
طارق متین نے ردعمل دیا کہ عمران خان معافی مانگو سے عمران خان طلاق دو تک ۔ باؤلے پن کی انتہا
محمد عمیر نے لکھا کہ ریاست پاکستان کا غیر شرعی نکاح سے طلاق دو تک کا سفرعمران خان ختم شد
زبیر علی خان نے کہا کہ عمران خان معافی مانگو سے عمران خان طلاق دو تک
قمرمکین نے لکھا کہ ماتم!ماتم!ماتم اس سسٹم پر اور اس میڈیا پر تہ دل سے ماتم
بشارت راجہ کاہ کہنا تھا کہ عمران نے ان کی آتما رولنے کے ساتھ ساتھ ایسی مت وجائی کہ اب یہ اُلٹے سیدھے بیان دے کر زندہ رہنا چاہتے ہیں۔