خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائنز کی ایک پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد جہاز سے مسافوں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور پہنچنے والی ایک نجی ایئر لائنز کی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، ہنگامی لینڈنگ جہاز کی کارگو سائیڈ سے دھواں نکلنے کے بعد کی گئی۔ جہاز کی لینڈنگ کے فورا بعد طیارے کے تمام دروازے کھول دیئے گئے اور مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا، مسافروں کو جہاز سے کوئی سامان باہر لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ سے پہلے فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز کو بھی رن وے پر طلب کرلیا گیا ہے، لینڈنگ سے پہلے جہاز کا عملہ دباؤ میں تھا اور انہوں نے ایئر پریشر کو بھی بار بار چیک کیا، ایمرجنسی لینڈنگ سے پہلے جہاز میں سیٹ نمبر 3 کے قریب اندر اور باہر دھواں بھی دکھائی دیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق جہاز کو ایک غیر ملکی پائلٹ اڑارہے تھے جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی، جہاز میں عملے سمیت 171 افراد موجود تھے جو سب کے سب محفوظ رہے۔
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں سرمایہ کاروں کو سپلائی کے حوالے سے بھی خدشات لاحق ہوگئے ہیں، اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حماس کے 500 سے زائد ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس میں کم و بیش 280 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے لبنان سے طویل فاصلے تک مارکرنے والا ایک راکٹ اسرائیل پر داغا جس کے بعد اسرائیل کے اندرونی علاقوں میں نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ اس ساری صورتحال کا اثر عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں پر بھی پڑرہا ہے، خام تیل کی سپلائی موسمی حالات کی خرابی کی وجہ سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداور جزوی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے پہلے ہی خراب تھی، اس وقت برینٹ آئل کی قیمت 51 سینٹ اضافے کے بعد 75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید بگڑی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اعلان کردہ سولر اسکیم کے نام پر فراڈ ہونے لگے، نوسر بازوں نے عوام کو مفت سولر پینلز دلوانے کیلئے پیسے بٹورنا شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سولر اسکیم کے نام پر عوام کو لوٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہےجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تھانہ وریام میں درج مقدمے میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شکایت کنندہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سرکاری سولر سسٹم دلوانے کا جھانسا دے کر رقم وصول کرتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سولر اسکیم کا اعلان کیا ہےجس کے تحت نومبر کے مہینے سے عوام میں سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس کے تفصیلی فیصلے کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی جاری کردیا گیا ہے، 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا ہے کہ مخصوص نشستوں کی اہل سنی اتحاد کونسل نہیں بلکہ پی ٹی آئی ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئینی کے مخصوص نشستوں کے حصول کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی، یہ جماعت مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مخصو ص نشستوں کی اہل پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سننے کے بعد سات روز کے اندر فیصلہ کرے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حق میں کسی ڈکلیئریشن کی استدعا نہیں کی، پی ٹی آئی اس کیس میں عدالت کے سامنے فریق بھی نہیں بنی، تین جون سے کیس شروع ہوا اور پی ٹی آئی نے 26 جون تک کوئی درخواست نہیں دی، 26 جون کو درخواست دی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں معاونت کی استدعا کی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
پاکستان میں آئی پی پیز کی جانب سے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا کیے بغیر اربوں روپے وصول کرنے جیسے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کی جانب سے قومی کزانے کو نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی سے اربوں روپے اینٹھنے کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آئے ہیں، ایسے بھی انکشافات سامنے آئے ہیں کہ بعض آئی پی پیز ایسے بھی ہیں جنہوں نے غلط معاہدے کرکے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا کیے بغیر ہی حکومت سے اربوں روپے وصول کیے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلے میں چار گنا مہنگے آئی پی پیز پلانٹس لگائے گئے، اوور انوائسنگ کی گئی اور کوئلے کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود ڈیزل اور درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کی گئی جس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، جتنا فیول منگوایا گیا اس کے مقابلے میں پیدا کی گئی بجلی کی مقدار کافی کم رہی اور حکومت سے اربوں کی سبسڈی الگ سے حاصل کی گئی۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ آئی پی پیز نے پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں حکومت سے اربوں روپے وصول کیے مگر یہ ساری رقم خرچ نہیں کی یہا ں تک کہ کسی جگہ پر صرف 25 فیصد بھی رقم خرچ نہیں ہوئی، حکومت آئی پی پیز کی انشورنس بھی خود برداشت کرتے ہوئے اس مد میں بھی بھاری رقم ادا کررہی ہے۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان میں آئی پی پیز کے تحت پاور پلانٹس لگانے کے تمام تر اخراجات حکومت نے برداشت کیے، ٹیکس ڈیوٹیز اور انشورنس جیسی سہولیات بھی فراہم کیں، مگر معاہدہ ختم ہونے کے باوجود یہ پاور پلانٹس حکومت کی ملکیت نہیں ہوں گے، مقامی آئی پی پیز مالکان نے غیر ملکی افراد کے نام پر معاہدے کیے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے آئی پی پیز حکومتی دباؤ کے باوجود آڈٹ کروانے سے انکاری ہیں، بیشتر آئی پی پیز پر چند بااثر خاندانوں کی اجارہ داری ہے، جو پاور پلانٹس پر لگات سے سینکروں گنا منافع کماچکے ہیں، ان غلط معاہدوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے اور ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
سوات میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی، دھماکے کی زد میں قافلے میں شامل پولیس موبائل آگئی ہےجس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جہان آباد کے قریب کیا گیا جس میں تمام سفارتکار محفوظ رہے تاہم 4زخمی پولیس اہلکاروں میں سے ایک زخمی اہلکار برہان زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ قافلے میں روس، انڈونیشیا، زمبابوے، پرتگال، ترکمانستان، قازقستان، بوسنیا، ایتھوپیا، ویتنام، روانڈا ازبکستان کے سفارت کار سفر کررہے تھے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ سفارتکار مقامی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر سوات کا دورہ کررہے تھے، قافلے کی قیادت کرنے والا پولیس کا دستہ سڑک کنارے لگے بارودی مواد کی زد میں آگیا،ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز سے دھماکہا کیا گیا تاہم حملے مں تمام سفارتکار محفوظ رہے۔ پولیس حکام کے مطابق پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
بھارت میں ہندوانتہا پسند تنظیم نونریمان سینا پاکستان فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی بھارت میں ریلیز سے قبل گھبرا گئی ہے اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نونر یمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پاکستان فلم کے بھارت میں ریلیز ہونے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پاکستان فلم کو مہاراشٹرا میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں لہذا پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ دوسرے ممالک کے ساتھ ٹھیک ہے مگر پاکستان کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں چلے گا، نا ہی ہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو آنے دیں گے نا ہی ان کی فلمون کو یہاں ریلیز ہونے دی گے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ میرا بھارتی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان فلم کو بھارت کی کسی بھی ریاست میں ریلیز ہونے کی اجازت نا دی جائے، تاہم میں باقی ریاستوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتا ، ہر ریاست کا وزیراعلیٰ اس بارے میں خود ہی سوچے ہم اپنی ریاست مہاراشٹرا میں یہ اس فلم کو ہرگز ریلیز ہونے نہیں دیں گے۔ سربراہ نونریمان سینا نے تھیٹر مالکان کو بھی دباؤ میں لینے کی کوشش کی اور انہیں فلم کی نمائش سے روکتے ہوئے کہا کہ ہم نوراتری تہوار کے دوران کسی بھی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتے، تاہم اگر پھر بھی یہ فلم مہاراشٹرا میں ریلیز کی گئی تو ہم سخت ردعمل کے اظہار سے نہیں ہچکچائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی مشہور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اکتوبر 2024 میں بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کا نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف ایکشن سامنے آگیا,محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کرلیا، عالمی مارکیٹ میں قیمت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے نایاب نسل کا عقاب اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وائلڈ لائف حکام نے بتایا ملزم نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے، برآمد کیا جانے والا نایاب عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے زائد ہے، برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کیا جائے گا۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے محکمے کے اقدام کو سراہا اور مکہا پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں، متعددجانوروں اور پرندوں کا علاج بھی کیا گیا۔
قومی احتساب بیورو نے پشاور بی آر ٹی انکوائری میں قومی خزانے کی 168 ارب کی بچت کا دعویٰ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 25 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری کی ہے یہ ریکوری پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبے کی گئی۔ نیب کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے پشاور بی آرٹی میں 168اعشاریہ 5 ارب روپے کی بالواسطہ ریکوری کی ہے،اور عالمی ثالثی عدالت سے کانٹریکٹرز سے 31اعشاریہ 5 ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروادیا ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تحقیقات کا آغاز ہوا، یہ تحقیقات غیر قانونی کانٹریکٹ ایوارڈنگ اور سرکاری فنڈنگ میں خرد برد کے الزامات کے تحت شروع کی گئی،نیب کی موجودہ قیادت نے تحقیقات کو تیز کیا تو 108 اعشاریہ 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ کانٹریکٹ میں شامل 6 منصوبوں میں غلط طریقے سے مخصوص کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے، ان کمپنیوں نے بغیر کام کے 1 ارب روپے حاصل کیے،نیب کی تحقیقات کی بدولت منصوبوں کو اصلی لاگت میں مکمل کروائی گئی اور9 ارب کی بچت کی گئی۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں عرب خبررساں ادارے الجزیرہ کی نشریات بند کرواکے عملے کو کیمروں سمیت نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات کو غزہ سٹی میں صیہونی فورسز نے قطر کے خبررساں ادارے الجزیرہ کے دفتر پر دھاوا بولا اور کیمرے اور دیگر آلات لے کر دفتر سے نکل جانے کی ہدایات دیں، اسرائیلی فورسز نے دفتر میں گھس کر ٹرانسمیشن رکوائی اور عملے کو ہراساں بھی کیا۔ خیال رہے کہ الجزیرہ کے دفتر پر صیہونی فورسز کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے، غزہ میں اسرائیلی فورسز کے خواتین اور بچوں کے محفوظ ٹھکانوں اور اسکولوں پر حملے تیز ہوگئے ہیں، تازہ حملوں میں اب تک 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دو روز میں جو کچھ کیا وہ حزب اللہ کیلئے واضح پیغام ہے، اگر وہ یہ پیغام نہیں سمجھ رہے تو وہ جلد سمجھ جائیں گے۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی عصبیت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت ہتک عزت کیس میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی عصبیت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام کے تحت ہتک عزت کیس میں کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) شیر محمد کی طرف سے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) شیر محمد نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمے کے تفتیشی افسر وقار احمد کی طرف سے سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم کے خلاف حتمی چارج شیٹ جمع کروائے جانے کے بعد جاری کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر تفتیشی افسر وقار احمد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزم ساحل عدیم کو 24 ستمبر 2024ء تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ ساحل عدیم کی ایک پرانی ویڈیو کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سندھیوں کیخلاف تعصب ونفرت پر مبنی باتیں کر رہے تھے اور دعویٰ کیا کہ سندھی اپنی بیٹیوں کو شادی سے پہلے وڈیروں کے حوالے کر دیتے ہیں۔ شکایت کنندہ کی طرف سے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ساحل عدیم نے پنجابیوں اور سندھیوں کے درمیان صوبائی تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔ ساحل عدیم کے بیان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153 (مختلف گروہوں میں دشمنی کو فروغ دینے)، 505(1)C (اکسانے کے ارادے) اور 500 (ہتک عزت) کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 (ملزم کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریاست پراسیکیوٹر عبدالرحمن تھہیم کے مطابق عبدالفتاح ایڈووکیٹ کی شکایت پر 12 جولائی کو ساحل عدیم کیخلاف سٹی کورٹ پولیس سٹیشن میں سندھیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے مجسٹریٹ کو مطلع کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کو کراچی کی مجاز عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے نہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ساحل عدیم نے 15 جولائی کو 20 ہزار روپوں کے ضمانتی مچلکے پر 15 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔ یاد رہے کہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی قانون ساز ماروی فصیح نے بھی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو "مکالمہ" میں خواتین کیخلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں ساحل عدیم کے خلاف ایک قرارداد جمع کروائی تھی۔
طالبان سفارتکار کسی بھی ملک کے ترانے کا احترام کرنے کو تیار ہی نہیں,پاکستان کے بعد ایران کے ترانے کو بھی قابل احترام نہ سمجھا,ایرانی دارالحکومت میں ہونے والی کانفرنس میں طالبان کے مندوب نے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سنگین خلاف وزری کو ایک بار پھر ایران میں بھی دُھرا دی ۔ تہران میں منعقدہ 38 ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس میں شریک افغان حکومت کے نمائندے ایران کے قومی ترانے کے احترام میں بھی کھڑے نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے، جس کے دوران ایران کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ لیکن طالبان سفارتکاروں یہاں بھی ٹس سے مس نہ ہوئے اور اپنی نشست پر براجمان نظر آئے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں افغان سفارت خانے کے نگراں کو طلب کر کے طالبان کے مندوب عزیز الرحمان منصور کے اس فعل کی مذمت کی۔ وزارت خارجہ نے اسے افغان سفیر کی طرف سے ایک ”غیر روایتی اور ناقابل قبول اقدام“ قرار دیا۔ ہاتم ایک بار پھر افغان قونصل خانے نے اس واقعے کو مسترد کرتے ہوئے سفیر کے بیٹھے رہنے کے فیصلے کو ”ترانے میں موسیقی“ کی موجودگی سے منسوب کیا,واقعے کے بعد تہران میں اسلامی اتحاد پر ہونے والی ایک کانفرنس میں افغان مندوب نے معافی مانگی، لیکن کہا کہ وہ اس لیے کھڑا نہیں ہوا کیونکہ طالبان کی جانب سے عوام میں موسیقی پر پابندی تھی۔
وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گاڑی سے پانچ کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے لطیف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سردار اسماعیل ڈاہری کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے پانچ کلو چرس برآمد کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے کلاشنکوف اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نےدوران تفتیش یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔ پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہر منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے بعد یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں گے، تاہم اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
دنیا بھر کے خفیہ ادارے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اب مختلف چیزوں کو بم کے طور پر بنانے کا سوچ رہے ہیں اور اسی کوشش میں چاکلیٹ بم بھی سامنے آگئے ہیں۔ روس کے فوجی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ چاکلیٹ کا ویڈیو بم کا ڈیمو دیتا نظر آرہا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ اب وہ کس چیز پر بھروسہ کریں اور کون سی چیز پر بھروسہ نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے ہاتھوں لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکے ہونے کے بعد دنیا بھر میں مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز بارے انتہائی خوف کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ دنیا کی مختلف حکومتیں بھی اب اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایسی ہی الیکٹرانک ڈیوائسز کو بم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں کہاں پر برقی گاڑیوں کو بم میں تبدیل کرنے کی باتیں چل رہی ہیں وہیں پر گھریلو استعمال کے آلات کو بھی بم کے طور پر بروئے کار لائے جانے کا خدشہ ہے۔ روسی فوجی کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاکلیٹ میں ایک چھوٹا سا بم نصب کر سکتے ہیں اور جیسے ہی چاکلیٹ کھانے والا شخص اسے چبائے گا تو ایک بٹن دبانے سے دھماکہ ہو گا اور اس کا منہ اڑ جائے گا۔ واضح رہے کہ لبنان میں چند دن پہلے اسرائیلی خفیہ ادارے کی طرف سے حزب اللہ اور حماس کے اراکین کے پیجرز اور واکی ٹاکی ڈیوائسز میں دھماکوں سے 40 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ لبنان میں ان دھماکوں کے بعد خفیہ ادارے کی اس عجیب وغریب اور پراسرار حکمت عملی نے مختلف چیزوں کو بطور بم استعمال کرنے کے امکان سے متعلق تحقیق کو بڑھایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے خفیہ اداروں کی طرف سے لبنان میں اسرائیلی خفیہ ادارے کی اختیار کی گئی حکمت عملی کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ رحجان انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز کو بطور بم استعمال کرنے کا رحجان بڑھنے کی صورت میں خدشہ ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی جانیں جا سکتی ہیں۔
صارفین کو سب سے زیادہ ڈسکائونٹ یہ برانڈز سب سے کم مقبول پراڈکٹ پر دے رہے ہیں: مسابقتی کمیشن ملک بھر کے مختلف برانڈز کو سیل اور ڈسکائونٹ کے گمراہ کن اشتہارات جاری کرنے پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی طرف سے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مختلف برانڈز کے ریٹیل سٹورز کی طرف سے سیزن کے اختتام کی سیل پر ڈسکائونٹ دینے بارے گمراہ کن اعلانات واشتہارات جاری کرنے پر 20 برانڈز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ مسابقتی کمیشن کی طرف سے ان برانڈز سے ڈسکائونٹ دینے کے مبہم اشتہارات واعلانات اور سیل آفرز پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں محکمے کی طرف سے مختلف مارکیٹوں کا سروے کیا گیا اور مشاہدہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مختلف برانڈز نے اپنی مصنوعات کی اینڈ سیزن سیل کیلئے مہم اشتہارات جاری کر رہے ہیں۔ مشاہدے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سیزن اینڈ سیل پر شہریوں کو اپنے برانڈز کی مصنوعات کی طرف راغب کرنے کے لیے 30 فیصد اور 50 فیصد تک کے ڈسکائوٹ دینے کے اشتہارات آویزاں کر رکھے لیکن سٹور میں جانے پر پتہ چلتا ہے کہ صارفین کو سب سے زیادہ ڈسکائونٹ برانڈز اپنی سب سے کم مقبول پراڈکٹ پر دے رہا ہے۔ مشاہدے میں پتا چلا ہے کہ ان برانڈز نے اپنی مقبول ترین پراڈکٹ پر صارفین کو ڈسکائونٹ کی بہت کم پیش کی ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مسابقتی کمیشن کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ محتاط رہیں اور ان برانڈز کی طرف سے جاری کیے گئے ڈسکائونٹ کے اشتہارات سے متعلق تمام تر معلومات کی پہلے تصدیق کریں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سی سی پی کی طرف سے بیوٹی پراڈکٹس مینوفیکچررز کی طرف سے گمراہ کن مارکیٹنگ کرنے پر 12 ملکی کاسمیٹکس کمپنیوں کو نوٹسزجاری کیے گئے تھے، یہ اقدامات صارفین کو دھوکہ دینے والے اشتہاری حربوں سے بچانے کی کوشش میں کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سی سی سی ریگولیٹری ایجنسی ہے جس کی ذمہ داری مارکیٹ کے فروخت کنندگان کیلئے مساوی مقابلہ یقینی بنانا اور استحصالی رویے ختم کرنا ہے۔
قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز صدر پارٹی شعبہ خواتین پنجاب ثمینہ خالد کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر کامیاب قرار دے کر باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 13 مئی 2024ء کو الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نشست معطل کی گئی تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 171 رحیم یار خان میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد پیپلزپارٹی کو خواتین کی ایک اور مخصوص نشست مل گئی تھی جس پر ثمینہ خالد گھرکی کو نامزد کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست پر ثمینہ خالد گھرکی کی کامیابی کے بعد پنجاب میں پیپلزپارٹی کی نشستوں میں 2 کا اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مخصوص نشستوں کے لیے صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کی طرف سے خطوط بھی لکھے گئے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی جائے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد سے معذرت بھی کر لی ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے NA-171 رحیم یار خان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین نے 1 لاکھ 16 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ تحریک انصاف کے امیدوار حسان مصطفیٰ نے 58 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے، یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہو گئی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ شوہر کی وفات کے بعد کسی بھی بیوہ کو دوسری شادی پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بیوہ کو سرکاری نوکری ملنے کے بعد دوسری شادی پر نوکری سے برطرف کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی اور تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ شوہر کی وفات کے بعد بیوہ کو دوسری شادی کرنے پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایک بیوہ شادی کرسکتی ہے ، ہمارے مذہب نے ایک عورت کو شوہر کے انتقال کے بعد شادی کا حق دیا ہے، بیوہ کو دوسری شادی کرنے پر نوکری سے برطرف کرنا شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس قانون کے تحت بیوہ کو برطرف کیا گیا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ اور بیوہ کو نوکری سے نکالنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا اور درخواست گزار کی اپیل کو منظور کرلیا۔ خیال رہے کہ اسلام نامی شہری کے انتقال کے بعد اس کی اہلیہ زویا کو 2020 میں نائب قاصد کی سرکاری نوکری ملی ، خاتون نے 2021 میں دوسری شادی کی جس کے بعد انہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا ۔
سینئر صحافی فخر درانی اپنے چھوٹے بھائی کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے تنگ کیےجانے پر پھٹ پڑے ہیں،ان کی تنقید پر سینئر صحافی بشارت راجا نے انہیں آئینہ دکھادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں فخر درانی نےآئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کو تنگ کرنا بند کریں، میرا حافظ قرآن بھائی جی الیون میں قرآن پاک کی تعلیم دینے جارہا تھا کہ پولیس نے انہیں ایک ناکے پرروکا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ایک چوری کا الزام عائد کرکے شناخت پریڈ کیلئے لے گئے۔ فخر درانی نے کہا کہ جن کے گھر چوری ہوئی انہوں نے شناخت سے انکار کیا تو پولیس نے میرے بھائی کا شناختی کارڈ لے لیا اور تھانہ رمنا طلب کیا، جب ڈیوٹی آفیسر سے پوچھا تو انہوں نے بدتمیزی سے جواب دیا کہ جس نے پکڑا ہے اس سے سوال کریں، یہ ہے دارالحکومت کی پولیس جو راہ چلتے لوگوں کا جینا حرام کیے ہوئے ہے، براہ مہربانی پولیس کو مناسب انداز میں ڈیل کرنا سیکھائیں اور راہ چلتے لوگوں کو روکنے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دیں۔ فخر درانی کے اس بیان پر سینئر صحافی و کورٹ رپورٹر بشارت راجا نے انہیں آئینہ دکھایا اور کہا کہ جب فخر درانی کے اپنے بھائی کے ساتھ یہ سلوک ہوا تو وہ چیخ پڑے، جبکہ اسلام آباد پولیس پچھلے دو سالوں سے یہی سب کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ کررہی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی آرہی ہے۔ بشارت راجا نے مزید کہا کہ جب لوگوں کا کاروبار تباہ ہورہا تھا اور ان کے ساتھ زیادتی ہورہی تھی تو فخر درانی کےمنہ میں دہی کیوں جما ہوا تھا؟
پنجاب میں سوشل میڈیا کے ذریعے طلباء سے دوستی کرکے بدفعلی کرنے اورنازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میلنگ میں ملوث گروہ قانون کی گرفت میں آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی پنجاب کے شہر پاکپتن میں ہوئی جہاں پولیس نے ایک 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، گروہ میں شامل ملزمان طلباء کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی کرکے بدفعالی کرتے اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ اسکولوں کے کم عمر طلباء سےسوشل میڈیا پر دوستی کی جاتی اور پھر انہیں ملاقات کے بہانے بلا کرزبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا، ملزمان اس ساری کارروائی کی ویڈیو ز بھی بناتے تھے جس کی بنیاد پر بعد میں طلباء کو بلیک میل کیا جاتا اور ان سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے موبائل فونز، یو ایس بی ڈرائیوز برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی میں شکایت کرنا نوجوان کے لئے جرم بن گیا,گھر کے سامنے کچرا پھینکنے پر شکایت کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا,پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم ون میں گھر کے سامنے کچرا پھینکنے کے تنازع پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے مطابق بابر خان اور سہیل خان اسکیم ون میں اپنے زیر تعمیر مکان پر گئے، جہاں مکان کی سامنے کچرے کا ڈھیر دیکھ کر نبیل وغیرہ سے گلہ کرنے کے لیے اسکے گھر گئے,وہاں نبیل اور 2 نامعلوم افراد نے جھگڑا کیا اور ان پر تشدد شروع کردیا۔ نبیل نے بابر خان پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع ہی پر دم توڑ گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے,پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Back
Top