آج کوئی بزدار کا دفاعی، جنونی متوالا نظر نہیں آرہا؟
عمران خان نے بھی لگتا ہے بے عزّتی کے اوپر چیری بلاسم کا لشکارا مارنا ہے۔ کیا ایک پارٹی کے لیڈر کو پہلے سے نہیں معلوم کہ اسکی ناک کے نیچے کیا ہوتا رہا ہے؟ تو اب انکوائری رپورٹ کس بات کی؟
کیا بزدار کی بزداریاں پہلے سے نظر نہیں آرہی تھیں؟ کیا جہانگیر ترین گروپ کے طمانچے خان صاحب کو سرِعام نہیں کھانے پڑے؟ پنجاب کی کابینہ میں فارورڈ بلاک اور آخر کار چینی مافیا کا شوگر فیکٹریز ایکٹ میں عمران خان کے آرڈینینس کی دھجیاں بکھیر دینا، کچھ نظر نہیں آرہا خان صاحب کو؟
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا؟
خان صاحب، اب بہت دیر ہوچکی، اب بشریٰ بی بی کو لاہور بھیجنا اور یہ انکوائری رپورٹ کے اسٹنٹ مارنا چھوڑ دیں۔ سیدھی سی بات ہے کہ عوام کو ریلیف چاہیئے۔ اب بہت دیر ہوچکی کہ آپ کسی ترقیاتی کام کا آغاز کریں اور آنے والے الیکشن میں کوئی کامیابی حاصل کرسکیں۔ اب صرف ایک ہی حل ہے، پنجاب میں گورنر راج لگائیں اور کم از کم اشیاء خردو نوش کی قیمتیں کنٹرول کروائیں اور ساتھ ہی اگر ممکن ہوسکے تو بلدیہ اور پولیس کے محکموں کو تھوڑا ڈنڈا کروائیں۔ شائد کچھ بہتری کی امید بندھ جائے۔