ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 39 فیصد اضافہ ریکارڈ

5haftawarmehngaai.png

12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں: ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے ملک بھر میں ہونے والی ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی مسلسل میں کمی کے رحجان برقرار ہے اور پچھلے ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ شرح 22 اعشاریہ 32 فیصد پر آگئی ہے۔

مہنگائی میں کمی کے ساتھ گھی، بیف، دالوں، انڈے، آلو اور ٹماٹر سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 30 روپے 13 پیسے، کیلے فی درجن 3 روپے 48 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 82 روپے 41 پیسے اور برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 79 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے اور 13 کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رواں ہفتے جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں دال مونگ، دال ماش اور مٹن بھی شامل ہے، آلو فی کلو 3 روپے 68 پیسے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔ انڈے فی درجن 11 روپے 16 پیسے، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 5 روپے 72 پیسے، بیف 5 روپے 87 پیسے جبکہ دال چنے کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق چلی پائوڈر، سگریٹ، چائے، نمک، خشک دودھ اور دہی کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن فی کلو 9 روپے، چاول ٹوٹا باسمتی 2 روپے، چینی کی فی کلو قیمت میں 69 پیسے، دال مسور فی کلو 85 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1788672792897937479
 
Last edited by a moderator:

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

Post in thread 'تحریک انصاف ایم کیو ایم کی طرح تتر بتر ہو جائے گی ،فیصل واوڈا'
https://www.siasat.pk/threads/تحریک...تر-ہو-جائے-گی-،فیصل-واوڈا.895073/post-7074671

Awan S
تمہارا مہنگائی آدھی ہونے کے دعوے کا دُر فٹے منہ