گرمی کی شدت،جی بی،کے پی میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

15gbbgalalcialrklkrks.png

گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک وارننگ میں درجہ حرارت کےاضافے کے باعث شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی کے درمیان خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،درجہ حرارت میں یہ اضافہ فلیش فلڈز کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برف کی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور اس دوران فلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے مقامی آبادیوں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی تنظیموں کو محتاط اور ہوشیار رہنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

یہ عذاب صرف پاکستان کے لئے ہے ؟ پہلے کون سے کم عذاب پاکستان پر بیٹھے ہوے ہیں وہاں یہ بھی سہی

water test GIF by NASA
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
عذاب کا تو ہم پچھلی دو دھائیوں سے زیادہ عرصہ سے شکار ہیں. مگر بدبختی کا یہ عالم ہے کہ سمجھنے سے انکاری ہیں. عذاب کے ہر کوڑے کی کوئی نہ کوئی تاویل کر لیتے ہیں. لہٰذا نیست و نابود کرنے سے پہلے اللہ کچھ مزید جھٹکے دے کر حجت تمام کر رہا ہے.​