تائیوان میں رکن اسمبلی بل پاس ہونے سے روکنے کیلئے مسودہ لے کر فرار ہوگیا

5taiqwwnapalriamemnt.png

تائیوان کی پارلیمنٹ سے ایک رکن نے بل پاس ہونے سے روکنے کیلئے بل کا مسودہ لیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ قانون کے حوالے سے تنازعہ کھڑا ہوا اور اس دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس موقع پر اس قانون کے حوالے سے پارلیمنٹ کے فلور پر ہنگامہ جاری تھا اسی دوران ایک رکن پارلیمنٹ نے بل کی منظوری روکنے کیلئے منفرد راستہ اپناتے ہوئے بل کا مسودہ اٹھایا اور فرارہوگیا۔


پارلیمنٹ میں بل پر ووٹنگ سے پہلے ہی اراکین اسمبلی ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور درجنوں اراکین پارلیمنٹ نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اس موقع پر حکومت و اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا ۔