Malik495
Chief Minister (5k+ posts)
بظاہر آپ کی بات بڑی مناسب لگتی ہے ..لیکن یہ دیکھیں کہ کیا بے بسی ہے عوام کی ..عوام ابھی بھی جانتی ہے کہ کوئی پانامہ لیک ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ...تو انتہائی فرسترشن میں اتنا تو جائز ہے ....اور یہ صرف پاکستان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے ...ایسی عزت افزائی ان کی نیو یارک میں بھی ہوئی تھی ..میرا خیال ہے تمام کرپٹ حکمرانوں کو زیادہ سے زیادہ باہر کے ممالک میں باہر نکلنا چاہئے تاکہ ان کو اصل اوقات تو پتا چلے ...کرپٹ کرپٹ ہے ..چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو ..
احتجاج حق ہے لیکن اس کے کئی راستے ہوا کرتے ہیں ..مہذب دنیا میں بھی احتجاج ہوتا ہے لیکن کبھی کسی سربراہ مملکت کو گالیوں سے نوازا نہیں جاتا .. یہ ٹرینڈ ایک ایسے نا رکنے والے جھگڑے کو جنم دے رہا ہے جس کا ادرک شاید ان لوگوں کو نہیں جو موجودہ حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں .. یہ لوگ چور ہیں ڈاکو ہیں لٹیرے ہیں لیکن یہ اس سیٹ پر کئی لوگوں کے ووٹ لے کر بیٹھے ہیں ... اب آپ بولیں گی کہ جعلی ووٹوں سے بیٹھے ہیں .. اس کا بھی جواب یہ ہے کہ چلیں ١ کروڑ ٣٨ لکھ ووٹوں میں سے ٨٠ لکھ ووٹ جعلی ہوں گے .. باقی کے ٥٠ ٦٠ لکھ ووٹ بھی تو کسی نے دیے ہیں .. ان ووٹرز میں سے کتنے بدل گئے ہوں گے ؟ کل کو خان صاحب اقتدار میں آئیں اور ان ٥٠ لاکھ ووٹرز میں سے دو چار ووٹرز خان صاحب کو پلے بوا ئے کے سلوگن لے کر ١٠ ڈاوننگ سٹریٹ یا وائٹ ہاؤس کے باہر کھڑے ہوں سکتے ہیں اس وقت آپ کے دل پر یا خان صاحب کے ووٹرز کے دل پر کیا گزرے گی ؟ اور پاکستان کی بےعزتی ہو گی یا خان صاحب کی ؟ جس دن پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ اس ملک پاکستان میں دوسری پارٹیز کا ووٹ بینک بھی موجود ہے اس دن سے یہ گالی بریگیڈ گالی دینا بند ہو جائے گی .. مگر مجھے ایسا ہوتا محسوس نہیں ہو رہا ..