What is Panama Leaks ?

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)


آج سے ایک سال پہلے ایک جرمن اخبار سے ایک نامعلوم شخص رابطہ کرتا ہے اور اسے "موزیک فونیسکا" نامی مشہور لا فرم کے انتہائی کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹس دینے کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر تو کوئی پاکستانی اخبار ہوتا تو یہ انفارمیشن لے کر بریکنگ نیوز دے دیتا، لیکن جرمن اخبار نے یہ تمام ڈاکومنٹس " انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس" کے حوالے کردیں اور پوری دنیا کی 80 صحافتی تنظیموں کے 107 نمائیندگان نے پورا ایک سال ان ڈاکومنٹس پر ریسرچ کی اور بالآخر پتہ چلا لیا کہ وہ تمام ڈاکومنٹس بالکل اوریجنل اور درست تھیں_


کل جرمن اخبار نے اس تمام ڈیٹا کی سمری رپورٹ جاری کردی ھے اور اسے "پانامہ پیپرز لیک" کا نام دیا گیا ھے۔ آج تک ہونے والے تمام لیکس میں یہ سب سے بڑا لیک ھے جس میں تقریباً سوا کروڑ ڈاکومنٹس ہیں جو کہ 2 اعشاریہ 6 ٹیرا بائیٹس پر مشتمل ہہے_


پانامہ لیکس ہے کیا؟


جس لا فرم کا ڈیٹا چرایا گیا ھے وہ دراصل پانامہ میں قائم ہوئی اور اس کے پوری دنیا میں 40 کے قریب دفاتر ہیں۔ یہ فرم دنیا کی چوتھی بڑی لا فرم ھے اور اس کی وجہ شہرت بڑی بڑی شخصیات کے اثاثے چھپانے اور ٹیکس چوری میں مدد دینا ہے_


ان ڈاکومنٹس میں ویسے تو کئی لوگوں کے نام آچکے ہیں جن میں 12 ایسے لوگ بھی جو اپنے اپنے ممالک کے نیشنل لیڈرز ہیں یا ماضی میں رھے ہیں۔ ان میں آئس لینڈ، روس، عراق، یوکرائن، مصر وغیرہ شامل ہیں_


دل تھام کر بیٹھیں، ان بارہ ممالک میں پاکستان کا نام بھی شامل ھے اور پانامہ پیپرز میں واشگاف الفاظ میں بتایا گیا ھے کہ کس طرح شریف فیملی بشمول نوازشریف، شہبازشریف، حسن نواز اور مریم نواز کے اربوں ڈالر سوئیٹزرلینڈ، برطانہ اور دوسرے ممالک میں " آف شؤر ٹیکس ہیون " کے طور پر محفوظ ہیں۔ ان اثاثہ جات کو شریف فیملی نے کبھی بھی ڈیکلئیر نہیں کیا، کیونکہ اگر وہ ایسے کرتے تو پہلے تو یہ بتانا پڑتا کہ یہ دولت کہاں سے آئی، اور پھر یہ پوچھا جاتا کہ اس پر ٹیکس کیوں نہیں دیا؟


سب سے تکلیف دہ بات یہ ھے کہ پاکستانی میڈیا میں پانامہ لیکس کو کوریج دینے سے روک دیا گیا۔ آن لائن جنگ اخبار کے مین پیج پر اس کا کوئی ذکر نہیں۔ دنیا نیوز کے پیج پر ایک چھوٹی سی سرخی موجود ھے لیکن اس میں نوازشریف کا نام گول کردیا گیا ھے۔ اس کے برعکس اگر آپ گارڈین، فنانشل ٹائمز اور دوسرے غیرملکی اخبارات کی ویب سائٹس چیک کریں تو سب کچھ مل جائے گا۔


90 کی دہائی میں بینظیر پر سرے محل خریدنے کا الزام لگا تو وہ کئی سالوں تک اس الزام کو جھٹلاتی آئی۔ لیکن پھر کئی سالوں بعد زرداری نے سرے محل کی ملکیت تسلیم کرلی۔


اسی طرح آج شریف فیملی بھی پانامہ لیکس ہر یا تو خاموش رھے گی یا پھر اس کو تسلیم کرنے سے انکار کردے گی، لیکن حقیقت نہیں بدلتی۔


ایک حقیقت یہ بھی ھے کہ پاکستان عوام پانامہ لیکس کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے اور الٹا شریف فیملی کو مزید سپورٹ کرنا شروع کردیں گے_


ان حالات میں کوئی مجھے بتائے کہ ہمارا ملک کیسے آگے بڑھ سکتا ہے ؟


واضح رہے ہندوستان کی گورنمنٹ نے پانامہ لیکس کی لسٹ میں موجود بھارتی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے اثاثے چیک کرنے کا سخت نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے-


آئس لینڈ کے وزیراعظم نے عوام کو اپنا استعفی پیش کردیا ہے_
(منقول)



 

A-Thinker

Minister (2k+ posts)


کتنی بڑی دُنیا ہے کتنے زیادہ ممالک ہیں


اک سے بڑھ کر اک حرام خور حکمران بھی ہوگا


مگر واہ میاں صاحب آپ یہ بازی بھی لے گے آج آپ دنیا کے ٹاپ حرام خوروں میں سر فہرست ہوگئے ہیں_


شکریہ میاں صاحب

 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
میاں صاب مشکل میں ہیں۔ کیا ایک اور دہشتگرد حملہ ہونے کا وقت ہے؟
 

Lann57

Voter (50+ posts)
​Who will bell the cat? Chore hi tou chowkidar hai and Awam illiterate who will never know. Rasheed is already out on channels holding Press conference to defend.
 

Pakka Patwari

Politcal Worker (100+ posts)
ایہہ ہن نوا ای کٹا کھل گیا جے ----- منو جا نہ منو ایہہ ہے ای یہودی سازش کیونکہ یودی تے سائی پکستان نوں کدے ترقی کردا ویکھ ای نئی سکدے --- شیراں نوں کج نئی ہون لگا

 

kakamana

Minister (2k+ posts)
Patwair's corruption is on one side what I am really curious at the moment is Y not their is anybody from US specially George Bush & **** Cheeny (remember Enron scandal). As we are expecting some other leaks so hopefully they will part of that list.
 

mh.saghir

Minister (2k+ posts)
this is not India and certainly not Iceland, we don't follow the moral codes. we don't care, you can take it in courts and we will buy the judges and their justice and to hell with those who raise fingers at us. we have the mandate, a mandate to loot this country.
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)



ثابت کیا ہونا ہے ؟ ثابت ہو بھی گیا تو نتیجہ وہی ہونا ہے جو ہمیشہ ہوتا ہے


سب سچ ہے یا جھوٹ ہے ؟ لیکن اب سچ ہی ہے ، وضاحتوں کا ڈھیر جو لگا دیا ہے ، خود ہی تصدیق کر دی سب سچ ہے
اگر سب سچ ہے تو ؟ پردہ داری کیوں تھی ؟ ، کاروبار کیا تھا کوئی چوری نہیں تھی ، عجب کاروبار ہیں جو چپکے چپکے رات دن ہوتے ہیں
پرویز رشید بار بار پسینہ پونچھتے ہیں ، لیکن رحمان ملک کی ہمت دیکھیں ؟ جھٹ کہہ دیا یہ سب "را" کی سازش ہے


Icelands PM faces calls for snap election after offshore revelations

http://www.theguardian.com/news/2016/apr/03/iceland-pm-calls-snap-election-offshore-revelations


 
Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)


ثابت کیا ہونا ہے ؟ ثابت ہو بھی گیا تو نتیجہ وہی ہونا ہے جو ہمیشہ ہوتا ہے


سب سچ ہے یا جھوٹ ہے ؟ لیکن اب سچ ہی ہے ، وضاحتوں کا ڈھیر جو لگا دیا ہے ، خود ہی تصدیق کر دی سب سچ ہے
اگر سب سچ ہے تو ؟ پردہ داری کیوں تھی ؟ ، کاروبار کیا تھا کوئی چوری نہیں تھی ، عجب کاروبار ہیں جو چپکے چپکے رات دن ہوتے ہیں
پرویز رشید بار بار پسینہ پونچھتے ہیں ، لیکن رحمان ملک کی ہمت دیکھیں ؟ جھٹ کہہ دیا یہ سب "را" کی سازش ہے


بھائی ایک نظر ادھر دیکھیں ذرا

 

آزاد خیال

MPA (400+ posts)
شریفوں پر ثابت کرنے کے لیے ایک پوری لیگل جنگ لڑنی پڑے گی


پاکستان میں تو نا ممکن ہے جب تک انگلینڈ تعاون نہ کریں کیونکہ ساری ٹرانزکشن ادھر سے ہوئی


عمران فاروق کیس میں انہوں نے کیا مدد کی ؟

لہذا پرانی دکان پرانی پکوان
 

Annie

Moderator


کتنی بڑی دُنیا ہے کتنے زیادہ ممالک ہیں


اک سے بڑھ کر اک حرام خور حکمران بھی ہوگا


مگر واہ میاں صاحب آپ یہ بازی بھی لے گے آج آپ دنیا کے ٹاپ حرام خوروں میں سر فہرست ہوگئے ہیں_


شکریہ میاں صاحب

...
:lol:....تو کیا آپکو میاں جی کی قابلیت پر پہلے کوئی شک تھا ، ہمارا ون اینڈ اونلی مملکت خدا داد میاں جی ،
دنیا والو ..... میاں نواز جی چاہے پرچی سے پڑھتا ہے لیکن سیانا اتنا ہے اثاثے خفیہ طور پر آف شور رکھتا ہے
کچھ سیکھنا ہے تو میاں جی سے سیکھا جاۓ
 

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
جس ملک میں دن دھاڑے سر عام لوگوں کو قتل کرنے والے دن دناتے پھر رہے ہوں وہاں کا عدالتی نظام غیر ملک میں چوری شدہ قومی اثاثوں پر کونسا انصاف دے گا
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)


بھائی ایک نظر ادھر دیکھیں ذرا




ایک ہی منٹ کے وقفے میں ، مؤقف میں اتنا تضاد ؟ ناقابل یقین

(bigsmile)ایسے موقع پر ، "کھلا تضاد" نہیں ، بہت "چوڑا تضاد" کہنا زیادہ مناسب ہے
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
مگر یہ منظم چوری نہیں پس یہ ثابت ھوا میاں صاحب بےگناھ ہے بلکہ ان کا دامن اتنا صاف ہے کہ اس پہ نماز بھی ھوسکتی ہے۔
سپریم کورٹ آف نوازش ستان۔۔۔۔۔۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Nothing will happen in Pakistan as army assured Saudia & USA that Nawaz will complete his 5 years term.
 
Last edited:

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
میاں صاب مشکل میں ہیں۔ کیا ایک اور دہشتگرد حملہ ہونے کا وقت ہے؟

Right on queue brother. I also had this suspicion for a very long period. I am sure one day we would find out that the Shar Brothers are directly involved in the violence and terrorism too.

I think all these parties, PMLN, PPP and MQM are directly involved in terrorism and violence in Pakistan.
 

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

کل والے میچ میں جس طرح سٹوکس چار چھکے کھا کر باؤلا گیا تھا، وہی حال آج پی۔رشید کا ہے
پی۔آر آج جو کچھ بھی بولے گا ، ، اس کو مزید سوالوں کا چھکا ہی پڑے گا





بھائی ایک نظر ادھر دیکھیں ذرا

 

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

کل والے میچ میں جس طرح سٹوکس چار چھکے کھا کر باؤلا گیا تھا، وہی حال آج پی۔رشید کا ہے
پی۔آر آج جو کچھ بھی بولے گا ، ، اس کو مزید سوالوں کا چھکا ہی پڑے گا

پرویز جھوٹ کا کھسیانی بلی بن کر عمران خان پر ذاتی حملے کرنا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاناما پیپرز سے ن لیگ کی دم پر پاؤں آیا ہے_

:lol:

#FeelingLikeBrethwaite