Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ تقریبا 2 ماہ قبل ہم نے عید الاضحی کی تاریخ دے دی تھی اور ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش ہوگی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ تقریبا 2 ماہ قبل ہم نے عید الاضحی کی تاریخ دے دی تھی، پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہئے اور ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش ہوگی ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر ، علم کے راستوں پر چل کرہی منزل پر پہنچا جاسکتا ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1157310173222002695
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/5695-1564686000
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/MqATAnt.jpg