Re: MQM waley phans gaye?
Mehwish Baji . . . .
Can you quote the injustices being faced by the Urdu speaking population . . . . During the last 10 years your party (MQM) remained in absolute power . . . . Likin aap logo ki na insafi ki raat khatam hi nahi hoti . . . . .
محترم، یہ آپ کی تنگ ذہنیت ہے کہ آپ حقائق سے منہ چرا رہے ہیں۔
اردو زبان کو قومی زبان قرار دینے پر اہل بنگال کو بے شک اختلاف تھا مگر انہوں نے قائد اعظم کے اس فیصلے پر علیحدہ بنگلہ دیش بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔
بلکہ یہ سال ہا سال کی بے انصافیاں تھیں جو اکثریت کی بنیاد پر آپ لوگوں نے روا رکھی تھیں اور فقط اسکے بعد ہی مجیب الرحمان پاکستان کے خلاف ہوا (حالانکہ پاکستان بناتے وقت وہ قائد اعظم کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھا)۔ ون یونٹ جیسے سیاسی فیصلے (غلطیاں) آج بھی جاری ہیں جہاں اہلیان کراچی پر پیپلز پارٹی کا قبضہ ہے حالانکہ انکی فقط دو سیٹیں ہیں۔ اہلیان کراچی اپنی قسمت کے مالک نہیں ہیں بلکہ انکی قسمت کے فیصلے زرداری صاحب اب سندھ میں بیٹھ کر کریں گے۔
پھر آپ اس حقیقت کو بھی شیر مادر سمجھ کر ہضم کر گئے کہ جب انتخابات جیت جانے کے باجود آپ لوگ اس بات کے لیے تیار نہ تھے کہ اہل بنگال کو انکا حق دیں اور انہیں حکومت بنانے کی دعوت دیں۔ یہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔
اور ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنے کا نام انصاف ہے۔ کیا اردو کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ فقط مہاجرین کا تھا؟ کیا پنجابی و سندھی و بلوچی و پشتون اردو کو قومی زبان نہیں بنانا چاہتا تھا؟ کیا انہوں نے یہ فیصلہ فقط مہاجرین کی محبت میں کیا کہ اردو کو قومی زبان بنا دو؟
اس وقت اہل پنجاب و سندھ و بلوچستان و پشتون کے پاس دو چوائسز تھیں۔ یا تو اردو کو بطور قومی زبان تسلیم کریں یا پھر بنگالی کو اکثریت رکھنے کی وجہ سے قومی زبان قبول کریں۔ چنانچہ یہ فیصلہ مہاجروں کی محبت میں نہیں ہوا تھا بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہوا تھا کہ اردو زبان واقعی رابطے کی زبان کا بہترین کردار ادا کر سکتی تھی کیونکہ پورے پاکستان میں پنجابی یا بلوچی یا سندھی کے مقابلے میں اردو سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جاتی تھی اور حتی کہ مشرقی پاکستان میں بھی اردو بولے جانے یا سمجھے جانی کی شرح پنجابی یا سندھی وغیرہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی۔
چنانچہ آپ سے درخواست ہے کہ ہم پر جہالت کے الزامات لگانے سے قبل ٹھنڈے دل و دماغ سے حالات کا صحیح تجزیہ کریں اور اس تنگ ذہنیت کی بیماری سے باہر نکلنے کی کوشش کریں۔
Mehwish Baji . . . .
Can you quote the injustices being faced by the Urdu speaking population . . . . During the last 10 years your party (MQM) remained in absolute power . . . . Likin aap logo ki na insafi ki raat khatam hi nahi hoti . . . . .