Admiral
Chief Minister (5k+ posts)
’ڈیپ فیکس‘: جعلی پورن ویڈیوز کے سنگین نتائج
[FONT="]اداکارہ نیٹلی پورٹمین کی بھی جعلی پورن فلم بنائی گئی
[/FONT]
حالیہ ہفتوں میں ایک نئی چیز سامنے آئی ہے جسے ’ڈیپ فیکس‘ کا نام دیا جارہا ہے، اس میں پورن ویڈیوز میں ردوبدل کر کے اصل اداکاراؤں کے چہرے پر کسی اور کا چہرہ لگا دیا جاتا ہے۔
اس کام کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹولز اب زیادہ طاقتور اور استعمال میں سہل ہیں، جس کی باعث لوگوں کے جنسی تخیلات کو انٹرنیٹ پر منتقل کرنا ممکن ہ وگیا ہے۔تجزیہ کاروں کے نزدیک اس نے نہ صرف شائستگی کی حدیں پار کر دی ہیں بلکہ ہم کیا دیکھتے اور سنتے ہیں، اس پر یقین کرنے کی حس بھی اثرانداز ہوئی ہے۔لیکن اس ٹیکنالوجی سے سنجیدہ نوعیت کے نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ جعلی خبروں کے بحران کا یہ محض آغاز ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا چہرہ استعمال کرتے ہوئے کئی ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں اور یہ واضح ہے کہ انھیں پراپیگنڈے کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشہور فلمی ولین ڈاکٹر ایول کے کردار کی شکل دی گئی
جیسا کہ عموماً ہوتا ہے، ادارے اور کمپنیاں اس بارے میں لاعلم اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ جن ویب سائٹس پر اس قسم کا مواد تیار ہوتا ہے انھوں نے اس پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔ لیکن بہت سے اس بارے میں انجان تھے کہ اب کیا کیا جائے یا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔
اس تکنیک کے تجرباتی طور پر استعمال میں یہ افراتفری بھی تھی کہ غیر متوقع طور پر مشہور چہرے ’سیکس ٹیپ‘ میں ظاہر ہوئے۔اس کے سنگین نتائج کو ہم نے کم ہی دیکھا اور اب وہ اس کے اصل اثرات پر بحث کر رہے ہیں کہ وہ دراصل کیا کر رہے ہیں۔ کیا کسی اور کا چہرہ استعمال کرتے ہوئے فحش فلم بنانا غیراخلاقی ہے؟ کیا اس سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ یہ اصل نہیں ہے؟ کیا کسی کو نقصان پہنچ رہا ہے؟شاید انھیں یہ سوال کرنا چاہیے: جس کے ساتھ ایسا کیا جائے اسے کیسا محسوس ہوتا ہے؟

ٹی وی شو ’گیمز آف تھرونز‘ کی اداکارہ نیٹلی ڈرومر کے چہرے کو بھی پورن فلموں میں استعمال کیا گیا
ڈیپ فیکس کیسے بنائے جاتے ہیں؟
اس قسم کی ویڈیوز بنانے کے لیے عام طور پر ایک مخصوص سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے، اسے بنانے والے ڈیزائنر کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اسے ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔جنسی تصاویر میں ردوبدل ایک صدی سے زائد وقت سے کیا جا رہا ہے، لیکن یہ ایک مشقت طلب کام ہے اور ویڈیوز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ زیادہ مشکل عمل ہے۔ حقیقت پسندانہ ایڈٹنگ کے لیے ہالی وڈ جیسی تکنیک اور بجٹ درکار ہوتا ہے۔لیکن اب یہ کام بےحد آسان ہو گیا ہے۔ منتخب شخص کی تصاویر اکٹھی کریں، ایک پورنوگرافک ویڈیو کا انتخاب کریں اور پھر انتظار کریں۔ آپ کا کمپیوٹر باقی کام کر دے گا، تاہم اگرچہ ایک چھوٹی سی ویڈیو کی تیاری میں 40 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔سب سے مشہور ڈیپ فیکس مشہور شخصیات کے ہیں لیکن آپ کسی کی بھی واضح تصاویر حاصل کر کے یہ کام کر سکتے ہیں اور جب لوگ اپنی بہت ساری سلفیاں اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو یہ کام کچھ زیادہ مشکل نہیں رہتا۔اس تکنیک کو دنیا بھر میں توجہ حاصل ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں جنوبی کوریا کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ’ڈیپ فیکس‘ کی تلاش میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کی شاید ایک وجہ 23 سالہ کورین پاپ سٹار سیولہین کی بہت ساری ڈیپ فیکس ویڈیوز تھیں۔’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ غیر قانونی ہو۔‘ ایک صارف نے تبصرہ کیا۔ ’بہت اعلیٰ کام۔‘

ونڈر وومن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گیل گڈوٹ کی بھی جعلی فلمیں بنائی گئیں
مشہور شخصیات نشانے پر
کچھ ایسی مشہور شخصیات ہیں جنھیں بظاہر ڈیپ فیکس میں سب سے زیادہ توجہ حاصل ہوئی ہے۔ ایک اصل پورن ویڈیو میں ان کے استعمال سے سکینڈل بن سکتا ہے۔ڈیپ فیک کمیونٹیز میں سب سے زیادہ مشہور اداکارہ ایما واٹسن اور نیٹلی پورٹمین کی جعلی ویڈیوز ہیں۔لیکن مشل اوباما، ایوانکا ٹرمپ اور کیٹ مڈلٹن کی ویڈیوز بھی بنائی گئی ہیں۔ کینسنگٹن پیلس نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔اداکارہ گیل گڈوٹ، جنھوں نے ونڈر وومن کا کردار ادا کیا تھا، ان پر اس ٹیکنالوجی کا سب سے پہلے استعمال کیا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ مدربورڈ کے ایک مضمون میں قیاس کیا گیا تھا کہ اس قسم کی ٹیکنالوجی کو آنے میں ایک سال یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن ایسا صرف ایک ماہ میں ہی ہو گیا۔اس قسم کے استعمال کے بعد جن ویب سائٹس پر اس قسم کا مواد شیئر کیا جاتا ہے وہ عارضی طور پر اس کے خلاف قدم اٹھا رہی ہیں۔تصویری مواد کی ویب سائٹ جفی کیٹ نے ڈیپ فیکس کی شناخت کے بعد ایسی پوسٹس ہٹا دی ہیں، جو مستقبل قریب میں ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ریڈ اٹ ویب سائٹ نے ابھی کوئی قدم نہیں اٹھایا لیکن بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ وہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔گوگل نے بھی حالیہ دنوں میں مخصوص قسم کے مواد کی تلاش کے عمل مشکل بنایا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ گوگل فی الحال اس قسم کا کوئی قدم اٹھانے پر غور کر رہا ہے۔ ہماری طرح ان کمپنیوں بھی فی الحال اس بارے میں مطلع ہو رہی ہیں کہ یہ اس قسم کا مواد موجود ہوتا ہے۔حالیہ برسوں میں ویب سائٹس کو ’انتقامی پورن‘ سے نبرد آزما ہونے کا مسئلہ درپیش تھا اور اب ڈیپ فیکس سے اس پیچیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے جو دوسروں کو ہراساں اور شرمندہ کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ ویڈیو بے شک اصل نہ ہو لیکن اس کے نفسیاتی اثرات ضرور ہو سکتے ہیں۔

ایما واٹسن کی ایک جعلی پورن فلم کا منظر
سیاسی بدسلوکی
یہ کہنا ٹیکنالوجی صحافت کا کلیشے ہے کہ تاریخی طور پر جدت کی پیچھے سب سے بڑی تحریک پورن کاروبار رہا ہے، چاہے وہ بہتر معیار کی ویڈیوز ہوں یا گھریلو ویڈیو کیسٹیں۔جریدے دی آوٹ لائن میں صحافی جون کرسچیئن اس کی بدترین صورتحال پیش کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی 'بدنیتی سے حکومتوں اور لوگوں کے بارے میں افواہوں کی راہ دکھا سکتی ہے یا بین الاقوامی تنازع کے باعث بن سکتی ہے۔'جعلی خبریں خواہ وہ طنزیہ ہوں یا بدنیتی پر مشتمل عالمی بحث اور آرا کی تبدیلی میں کردار ادا کر رہی ہیں، خاص طور پر انتخابات کے دنوں میں۔لیکن فی الحال ابھی زیادہ تر پورن ہے۔ اس سافٹ ویئر کے ساتھ تجربات زیادہ دور نہیں ہیں۔

[FONT="]اس قسم کی ویڈیوز بنانے کے لیے ایک سافٹ ویئر فیک ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے
ریڈ اٹ پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ہم جو کچھ یہاں کرتے ہیں وہ صحت مندانہ یا قابل عزت نہیں، یہ ان خواتین کے لیے جن پر ڈیپ فیکس کا استعمال کیا جاتا ہے تحقیر آمیز، فحش اور جھپٹ لینے جیسا ہے۔‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'اگر کوئی بھی چیز اصل ہو سکتی ہے تو کچھ بھی اصل نہیں۔'اس قسم کی توجیحات اکثر ان افراد کی حمایت میں دی جاتی ہیں جو یہ تیار کرتے ہیں نہ کہ جن کو ویڈیوز میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔
لیکن ڈیپ فیک کمیونٹی کی یہ بات درست ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آ چکی ہے اور کہیں نہیں جانے والی۔
[/FONT]لیکن ڈیپ فیک کمیونٹی کی یہ بات درست ہے کہ یہ ٹیکنالوجی آ چکی ہے اور کہیں نہیں جانے والی۔
Source
http://www.bbc.com/urdu/science-42931068
Last edited by a moderator: