Telenor Ke Boycott Pr Uksaane Walon Ko Jawab

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Masla ye he ke hum musalman apne kirdar se kisi ko bhi mutasir kerne mein buri terha nakaam ho chuke hen , beimaani se sab se agay hen aur jhoot mein bhi awwal number per. Lain dain mein hum pe koi eitbaar nahin ker sakta , jitni munafiqeen ki nishanian hen sab hum per poori utartee hen. Woh musalman hen kahan jin ka ikhlaq hee unki taqat aur pehchan hua kerta tha , jin ka such hee unki haibat hua kerta tha. Aaj bazaar mein jhoot bole ker , wada khilaafi ker ke saamaan bech ker shaam ko telenor sim mobile se nikaal di to quran se muhabbat kya sabit hui.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ہم لوگوں کو کافر ہونے کا کوئی شوق نہیں۔ شکریہ ٹیلی نار واپس جاؤ اپنے ملک میں۔

وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا - 4:140

اور حکم اتار چکا تم پر قرآن میں کہ جب سنو اللہ کی آیتوں پر انکار ہوتے اور ہنسی ہوتے تو نہ بیٹھو ان کےساتھ یہاں تک کہ مشغول ہوں کسی دوسری بات میں نہیں تو تم بھی انہی جیسے ہو گئے
اللہ اکٹھا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ
ہاں ٹیلی نار، ہم چپل سے ہیلی کاپٹر کا شکار کر لیتے ہیں۔ کہیں کل کو رکشے پر رکھ کے ایٹم بم ناروے نہ پہنچا دیں۔ ہم سے ڈرو

کیا بونگی ہے؟

قرآن سود کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
ملاوٹ اور جھوٹ کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
بہتان کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
روئے زمین پر فساد پھیلانے والوں کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
اپنے ملک کے غریب عیسائیوں کو زندہ جلانے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
لواطت اور زنا کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
اپنی شکل آئینے میں دیکھنے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

حکومت پاکستان اور صرف حکومت ترکی نے ابھی تک سفارتی طور حکومت ناروے کو اپنا احتجاج نوٹ کروایا ہے۔
جبکہ حکومت ناروے بھی اس بات پر مصر ہے کہ انھوں نے قرآن جلانے کی اجازت نہیں دی تھی اور ملزم ابھی تک حراست مٰں ہیں۔ اس واقعے سے پہلے بھی اس قرآن جلانے والے کو مذہبی انتہا پسندی پر تیس دن جیل کا چکر لگوایا تھا انھوں نے۔

اب ایک دماغی مریض کی حرکت پر اتنا اچھلنا کہ کفر و ایمان کا مسئلہ بنا لینا؟ جبکہ قرآن تو صاف کہتا ہے کہ بیٹے کا گناہ باپ کو اور باپ کا گناہ بیٹے کو نہیں بھگتنا پڑے گا۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
انکے نصیب میں الله نے صرف بغض دین اسلام لکھ دیا ہے ....... کوئی بدنصیبی سی بد نصیبی ہے
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی۔ وہ بھی تو ہیں جو اسلام کی تعلیمات پر خودکش بمبار بناتے ہیں
سنا بھی ہے جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا؟
کہتی ہے خلق خدا، تجھے غائبانہ کیا؟
 
Last edited:

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کہیں پڑھا تھا کہ کسی سے نفرت تمہیں نا انصافی پہ مجبور نہ کر دے

ویسے یہ بات سورۃ المائدہ آیت نمبر 8 میں ہے۔
انھوں نے تو قرآن ہی جلایا ہے، ہم تو زندہ عیسائی جلاتے رہے ہیں یہاں۔
 
Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی۔ وہ بھی تو ہیں جو اسلام کی تعلیمات پر خودکش بمبار بناتے ہیں

کوئی مسلمان کسی مسلمان کے ساتھ ایسا نئیں کر سکتا. بمطابق حدیث نبوی (ص) وہ تکفیری جہنمی کتے ہیں
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی مسلمان کسی مسلمان کے ساتھ ایسا نئیں کر سکتا. بمطابق حدیث نبوی (ص) وہ تکفیری جہنمی کتے ہیں
انتہا پسندی، چاہے کسی طرف بھی ہو، عجب بدنصیبی سی بدنصیبی ہے
 
aamirza44

Politcal Worker (100+ posts)
EKEaqTDX0AAMjo0

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ ہم بحیثیت قوم کتنی جہالت پہ پہنچ چکے ہیں۔ پنجابی کی کہاوت ہے کہ
گرا گدھے سے اور غصہ کمیار پہ
اب قرآن پاک جلانے میں
Telenor
کا کیا قصور ہے ۔

کہیں پڑھا تھا کہ کسی سے نفرت تمہیں نا انصافی پہ مجبور نہ کر دے۔ اسلام میں قصاص ہے آنکھ کے بدلے آنکھ اور کان کے بدلے کان۔ جس نے قرآن جلایا ہے اس سے نبٹیں۔ پہلے ہم باہر والی کمپنیوں کو کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کریں اور جب کوئی آ جائے تو اس کابائکاٹ کر دیں۔ مجھے یاد ہے ساری عمر جب بھی دنیا میں کوئی ایسا گستاخانہ واقع پیش آتا تھا جماعت اسلامی کے جہلا پاکستان میں توڑ پھوڑ شروع کر دیتے تھے جس سے نہ صرف سرکاری املاک بلکہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کا نقصان ہوتا تھا۔

جب سے نئی حکومت آئی ہے ہالینڈ میں ایسی گستاخی کرنے کی کوشش کی گئی جسے ہماری گورنمنٹ نے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔ بعد میں ہم نے یو این کے اجلاس میں اپنے وزیراعظم کو مسلمانوں کے احساسات کی دلیل کے ساتھ بہترین ترجمانی کرتے دیکھا۔

اب بھی گورنمنٹ پہ پریشر ڈالنا چاہئے نہ کہ قصور کسی اور کا اور سزا کسی اور کو دیں۔
کئی احادیث ہیں جو اخلاق بہتر بنانے پر زور دیتی ہیں ۔ اسلام کے پھیلنے میں بہت عمل ہمارے آباؤ اجداد کے اعلی اخلاق کا بھی ہے۔ ہمیں مغرب کو دلیل کیساتھ اپنا موقف سمجھانا چاہیے نہ کہ جذبات سے مغلوب ہو کر بائیکاٹ اور توڑ پھوڑ شروع کر دیں۔

ہم آج اخلاقی، ذہنی پستی کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ بجائے اپنے کردار اور اعمال کو اسلام کے مطابق بنائیں اس طرح کے مواقع پہ جذباتی ہو کر مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں۔ انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام رکھوانا چاہتے ہیں ۔ میرے ہم وطنوں ہمیں اسلام پہ مکمل اور روح کے مطابق عمل کرنا ہو گا تب ہی اللہ تعالی کی تائید اور نصرت ہمارے ساتھ ہو گی۔ اگر ہم اسی طرح ڈرامے بازیاں کرتے رہے تو اسی طرح زلیل ہوتے رہیں گے ۔

اللہ تعالی ہمیں ہدایت دے اور ان جاہل ملائوں سے نجات دے ۔

EKFNiUsXYAAVw-1
اوہ چل اوے دڈا عقل کلُ
اوہ اس طرح کا کام کریاں گے تو آئندہ ان کی کمپنیاں خود اپنی گورنمٹ کو کہیں گی کہ اس طرح کے کام روکو
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
گرا گدھے سے اور غصہ کمیار پہ
اب قرآن پاک جلانے میں
Telenor
کا کیا قصور ہے ۔
اقوام منافقه کی ناراضگی حکومت ہے ہوتی ہے لیکن اس کی لگائی معاشی پابندیوں کی سزا عوام کو ملتی ہے. ریاست پاکستان اور امت مسلمہ اس قابل ہوتی تو ٹیلی نار کی تاریں ہلا کر ناروے کی حکومت کو پیغام پہنچاتی. بچاری عوام اپنے بس جو کر سکتی ہے کر رہی ہے. کچھ روز میں سب معمول پر آ جائے گا​
 
walayti jatt

Politcal Worker (100+ posts)
ہاں ٹیلی نار، ہم چپل سے ہیلی کاپٹر کا شکار کر لیتے ہیں۔ کہیں کل کو رکشے پر رکھ کے ایٹم بم ناروے نہ پہنچا دیں۔ ہم سے ڈرو

کیا بونگی ہے؟

قرآن سود کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
ملاوٹ اور جھوٹ کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
بہتان کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
روئے زمین پر فساد پھیلانے والوں کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
اپنے ملک کے غریب عیسائیوں کو زندہ جلانے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
لواطت اور زنا کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
اپنی شکل آئینے میں دیکھنے کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

حکومت پاکستان اور صرف حکومت ترکی نے ابھی تک سفارتی طور حکومت ناروے کو اپنا احتجاج نوٹ کروایا ہے۔
جبکہ حکومت ناروے بھی اس بات پر مصر ہے کہ انھوں نے قرآن جلانے کی اجازت نہیں دی تھی اور ملزم ابھی تک حراست مٰں ہیں۔ اس واقعے سے پہلے بھی اس قرآن جلانے والے کو مذہبی انتہا پسندی پر تیس دن جیل کا چکر لگوایا تھا انھوں نے۔

اب ایک دماغی مریض کی حرکت پر اتنا اچھلنا کہ کفر و ایمان کا مسئلہ بنا لینا؟ جبکہ قرآن تو صاف کہتا ہے کہ بیٹے کا گناہ باپ کو اور باپ کا گناہ بیٹے کو نہیں بھگتنا پڑے گا۔
Very well said.
Allah hamein hidayat de
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اقوام منافقه کی ناراضگی حکومت ہے ہوتی ہے لیکن اس کی لگائی معاشی پابندیوں کی سزا عوام کو ملتی ہے. ریاست پاکستان اور امت مسلمہ اس قابل ہوتی تو ٹیلی نار کی تاریں ہلا کر ناروے کی حکومت کو پیغام پہنچاتی. بچاری عوام اپنے بس جو کر سکتی ہے کر رہی ہے. کچھ روز میں سب معمول پر آ جائے گا​
عوام منافقانہ کی ایک اور حس جمالیاتی بھی ہوتی ہے، جس میں وہ اسی قرآن کو چوم چوم کر سود کا کاروبار کرتے ہیں، ملاوٹ کرتے ہیں، ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں، کسی پر بھی گستاخ رسول کا فتویٰ لگا کر وہیں کے وہیں اس کا مقدمہ ہی ختم کردیتے ہیں، اسی کی آیات پڑھ پڑھ کر لوگوں کو خودکش بمبار بناتے ہیں، لیکن اسکو چوم کر اچھے سے غلاف میں کسی اونچی جگہہ رکھتے ہیں۔ یہی تو حرمت قرآن ہے جس کا دفاع ہم پر فرض ہے، کہ قرآن کا غلاف میلا نہ ہونے پائے۔

بھائی، آپ جو بھی ہیں، ایک صادق آدمی ہیں۔ خود بتائیں کہ کس کی بے حرمتی زیادہ معنیٰ رکھتی ہے، انکی جو ہیں ہی لادین و لامذہب، یا ان کی جو اس کلام اللہ کا مذاق اس کے احکامات کے مخالف جا کر اڑاتے ہیں، وہ بھی کلمہ پڑھنے کے بعد؟
 
آپ کی بات بجا ہے. لیکن کیا وہ اتنا بھی نا کریں. اس بے عمل بلکہ برعکس عمل تعلق کے ساتھ ساتھ جذباتی تعلق سے بھی کنارہ کش ہو جائیں​
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)

اپنا فلسفہ چھوڑ قرآن کی آیت پر عمل کر

وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا - 4:140

اور حکم اتار چکا تم پر قرآن میں کہ جب سنو اللہ کی آیتوں پر انکار ہوتے اور ہنسی ہوتے تو نہ بیٹھو ان کےساتھ یہاں تک کہ مشغول ہوں کسی دوسری بات میں نہیں تو تم بھی انہی جیسے ہو گئے اللہ اکٹھا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی بات بجا ہے. لیکن کیا وہ اتنا بھی نا کریں. اس بے عمل بلکہ برعکس عمل تعلق کے ساتھ ساتھ جذباتی تعلق سے بھی کنارہ کش ہو جائیں​

لبرل منافقین کے سامنے قرآن کو جلا بھی دو تو یہ تالیاں بجائیں گے

قرآن سے صرف جزبات ہی سے رشتہ قائم ہوتا ہے اور عمل جزبات کی شکل ہے۔
 
muhammadadeel

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی مسلمان کسی مسلمان کے ساتھ ایسا نئیں کر سکتا. بمطابق حدیث نبوی (ص) وہ تکفیری جہنمی کتے ہیں

یہ جو ٹیلی نار کے حق میں بول رہے ہیں منافقین ہیں