ڈیموکریٹ/لل جینئس بھائی
بیشک ہماری فوج کے چند جنرلوں نے اپنا حلف توڑا،ملک سے غداری کی ،وہ کام کیا جس کی ذمہ داری قوم نے انہیں نہیں دی تھی،یعنی ملک کی حکومت پر قبضہ کرکے اپنا راج قائم کرنا،،،،،،،،،اوریہ صرف چار جنرلوں کی کہانی ہے
مگر ملکی فوج کے ان سینکڑوں جنرلوں اور دیگر آفیسرس کو آپ کیا کہیں گے ،جنہوں نے انتہائی نازک موقعوں پر بھی اپنے حلف اپنے وقار کا خیال کیا ،اور پاؤں میں پڑے اقتدار کو پلٹ کر نہ دیکھا،جیسے جنرل اسلم بیگ
پھر فوج صرف جنرلوں کا نام نہیں،اس میں ہر رینک اور ہر رتبہ کے سپاہی ہوتے ہیں،اورہم دیکھتے آئے ہیں کہ ان تمام نے قوم پر پڑنے والی مشکلات میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو برقرار رہنے کا موقعہ دیا،،،بتائیں ایسا ہے کہ نہیں؟ تو پھر جو لوگ فوج کو بحیثیت مجموعی برا بھلا کہنے لگتے ہیں،سیدھی سے بات ہے یا تو وہ انتہائی احمق ہیں، یا ملک دشمن
اب آئیں دوسری طرف،،،آپ فوج سے ہزاروں لوگوں کا نام نکال سکتے ہیں ،جنہوں نے اس ملک کیلئے اپنی جان قربان کردی
کیا آپ کسی ایک سیاستدان کا نام بتا سکتے ہیں ،جس نے ملک کی خاطر جان تو کیا،اپنے مال سے اک دھیلا بھی قوم پر خرچ کیا ہو،،ہاں لوٹ مار،کرپشن،اور دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے کی ہزاروں کہانیاں ہر سیاستدان کے کھاتے میں ضرور ہیں
تو میرے بھائی اگر لوگ ان جمہوری لٹیروں کی کارگزاریاں دیکھ کر،اپنی فوج کو ایک مستحکم اور محب وطن ادارہ سمجھ کو اسکی طرف دیکھتے ہیں،،تو کیا برا کرتے ہیں
آپ ملک میں صحیح جمہوری نظام لائیں،اپنے اندر سے محب وطن لیڈرنکال کر انہیں اقتدار دیں،،اور وہ اقتدار کو قوم کی امانت سمجھ کر حکومت کریں ،تو کون پاگل ہوگا جو فوج یاکسی دوسرے ادارے کی طرف دیکھے گا کہ وہ آئے اور انہیں بچائے