
پنجاب پولیس آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے پرامن مظاہرین پر پستول تان کر دھمکیاں دینا شروع ہوگئی ہے، ویڈیوز منظر عام پر آگئیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جانے والے مظاہرین کو راستے میں ملنے والی رکاوٹوں اور پولیس گردی کی متعدد ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو ایس ایچ او سرگودھا روڈ عابد جٹ کی بھی سامنے آئی جسے خواتین مظاہرین کو روکنے کیلئے پستول تان کر دھمکیاں دیتا ہوا واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529466876211998722
یہ واقعہ ساہیانوالہ انٹر چینج فیصل آباد پر پیش آیا جہاں عابد بٹ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جانے والی خاتون پر بندوق تان کر دھمکیاں دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529428028501245958
عابد بٹ نے بندوق تان پر مظاہرین سے کہا بڑھو آگے کس نےجانا ہے؟ جسے آگے بڑھنا ہے اس کو میری ڈیڈ باڈی سے گزر کر جانا ہوگا۔
تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تصاویر ہمیشہ آپ کا پیچھا کریں گی، پنجاب پولیس پرامن نہتے مظاہرین کو ہراساں کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529433298136707072
صحافی عامر متین نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسی لیے کہتے ہیں اس نظام کی ہر ایک اینٹ نواز شہباز نے لگائی ہے، پولیس والے قوم کے نہیں بلکہ جاتی امراء کے ملازم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1529440238115905536
تحریک انصاف کے کارکن عثمان یونس نے کہا کہ سو موٹو لینے عدالت عالیہ کب دروازہ کھولے گی، عابد جٹ کی پر امن مظاہرین کو گولی مارنے کی دھمکیاں
https://twitter.com/x/status/1529439867976957953
https://twitter.com/x/status/1529482686145904640