Respect is not demanded, it is earned

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

کیا آپ نے اپنے باپ پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے کوئی بیٹا دیکھا ہے؟ زیادہ تر لوگوں نے نہیں دیکھا ہو گا_

لیکن شاید سنا ضرور ہو کسی نے ایسا واقعہ

کیا آپ نے اپنے باس کو اس کے منہ پر کسی ماتحت کو برا بھلا کہتے ہوئے دیکھا ہے؟ یہ کافی لوگوں نے دیکھا ہو گا یا ہو سکتا ہے کیا بھی ہو_
کیا آپ نے اپنے کسی استاد سے بدتمیزی کرنے والا کوئی طالبعلم دیکھا ہے؟

یہ تو کافی کامن ہے اور ہر کسی نے دیکھا ہو گا

اس طرح کے واقعات پڑھ کے یا دیکھ کے دو طرح کی آرا سامنے آتی ہیں

ایک سطحی اور دوسری غور و فکر کے بعد دی جانے والی
سطحی رائے: بیٹے کی غلطی، ماتحت کی غلطی، طالبعلم کی غلطی

درست رائے: جب بھی کسی اونچے مقام پر موجود شخص سے نچلے مقام والا بدتمیزی کرے تو اسی فیصد ذمہ داری اس اونچے مقام والے کی ہوتی ہے

مجھے پتا ہے، یہ کامن نالج نہیں ہے اس لئے آرام سے پڑھنے اور جذب کرنے کی کوشش کیجئے گا اگر باپ، باس یا استاد کو یہ بھی نہیں پتا کہ اپنے مختلف فطرت رکھنے والے بچوں، ماتحتوں اور طالب علموں کی نفسیات کو کیسے پڑھا جا سکتا ہے، کیسے ان کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے، کیسے ان کو اس مقام تک نہیں پش کرنا جہاں وہ بدتمیزی پر اتر آئیں اور کیسے ان سے ایک محفوظ قابل احترام فاصلہ رکھنا ہے، کیا اسے باپ، باس یا استاد کہلانے کا حق رہتا ہے؟
اور پلیز میں بیٹے، طالب علم یا ماتحت کی غلطی کو جائز قرار نہیں دے رہا۔ میں انہیں اس غلطی سے روکنے کا درست طریقہ واضح کرنے کی کوشش کر رہا ہوں_

مزید آگے چلتے ہیں، آپ فرض کر لیں فوج میں ہیں_ کمانڈنگ آفیسر ہیں اپنی یونٹ کے آپ کے انڈر کمانڈ کام کرنے والا کوئی میجر آپ کی کسی بات یا چخ چخ سے تنگ آ کر آپ کو تھپڑ مار دیتا ہے_ اب آپ اس کی بدتمیزی کی رپورٹ تیار کریں تا کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکے تو پتا ہے فوج میں کیا ہوتا ہے زیادہ تر؟ اس میجر کو تو جو سزا ملے گی سو ملے گی لیکن آپ کی مزید ترقی پر سرخ لکیر پھر جائے گی۔ پتا کیوں؟ کیونکہ آپ اپنے ماتحتوں کو مینیج کرنے کے قابل نہیں_ جب آپ اپنے سے کسی جونیئر کی برائی کی رپورٹ اپنے سے کسی سینئر کو پیش کر رہے ہوتے ہیں تو دراصل آپ اپنی نالائقی، نا مردی اور بزدلی کا ساتھ ساتھ اعتراف پیش کر رہے ہوتے ہیں_

سول اداروں میں یہ کلچر زیادہ مضبوط نہیں ہے مگر پھر بھی اچھے سول مینیجر بھی اس بات کو پوری طرح سمجھتے ہیں، چاہے وہ ڈی ایم جی میں ہوں، چاہے پولیس میں اور چاہے کسی یونیورسٹی میں_ ایسے افسران جب کسی "اکھڑ" نوجوان کو دیکھتے ہیں تو اسے "رگڑنے" کی بجائے، اسے تھپکی لگاتے ہیں، سب کے سامنے کہتے ہیں، جو جذبہ اور انرجی مجھے اس جوان میں نظر آتا ہے وہ آج تک مجھے نظر نہیں آیا_ وہی اکھڑ جوان اس افسر کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہے اور اس کے لئے جان بھی لڑا دیتا ہے۔ جب کہ نالائق اور جھوٹی انا کا غلام افسر اس کو اپنی انا کا سوال بنا کر اس لڑکے کو بھی خراب کر دیتا ہے اور اپنی بھی بے عزتی کرواتا ہے_ بھئی باپ اور بیٹے، استاد اور شاگرد، باس اور ماتحت کا کیا تقابل؟ کیا کمپیٹیشن؟

باس، باپ اور استاد کو اپنا احترام یا عزت مانگنا نہیں پڑتا، اس کا رویہ خود بخود لوگوں کو اس کا احترام کرنے اور اس کے مقام کا خیال رکھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ مجھے معلوم ہے یہاں تک کوئی زیادہ اختلافی بات نہیں کی گئی اور کوئی بھی شخص جس کا مینیجمنٹ میں ایک فیصد بھی تجربہ رہا ہے، فوری طور پر کہی گئی تمام باتوں کو سمجھ لے گا لیکن یہاں سے آگے پوسٹ کا اختلافی حصہ شروع ہوتا ہے_ جو تب تک سمجھ نہیں آ سکتا جب تک کہ آپ اپنے ذہن اور دل میں موجود تمام تعصبات پرے رکھ کر کھلے دل اور دماغ کے ساتھ نا پڑھیں_

کسی بھی جمہوری نظام میں سیاستدان سسٹم کے باپ، باس اور استاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ باقی تمام ادارے اس کے ماتحت، اولاد یا شاگرد کی حیثیت رکھتے ہیں_ جب بھی کوئی سیاستدان فوج، عدلیہ، پولیس کی شکایت کرتا ہوا نظر آئے حکومت میں ہونے کے باوجود، تو سمجھ لیں کہ وہ یہ مقام ڈیزرو نہیں کرتا_ وہ نا اہل بھی ہے اور نا مرد بھی، نالائق بھی ہے اور بے ایمان بھی_ نکما بھی ہے اور ڈھیٹ بھی_ شرم بھی نہیں رکھتا اور حیا بھی نہیں رکھتا_ ایسے سیاستدانوں اور ان کی شکایتوں کو سنجیدہ لینے کا مطلب یہ ہو گا کہ نا تو کبھی بہتری ہو گی نا اس کی کوئی امید رکھی جائے۔ جو سیاستدان جہاں پر بھی حکمران ہے اگر وہ اپنی ماتحت فوج یا عدلیہ یا پولیس پر نازاں نظر آئے، فخر کرتا ہوا نظر آئے، وہی ہے قابل اور ایماندار سیاستدان_ اس جیسے مزید سیاستدانوں کی آمد کے بغیر "سویلین بالادستی" دیوانے کا خواب تو ہو سکتی ہے مگر حقائق کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ میں ایک بار پھر یاد دلاتا چلوں کہ میں اداروں کی سیاست میں مداخلت کا دفاع کر رہا ہوں نا وکالت_ میں محض سسٹم کے "باپ" کی حقیقی اہلیت اور قابلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہوں_

:)​
 
Sirphira

Minister (2k+ posts)

میں نے اپنے پیو کو شوکت خانم بورڈ سے باہر کڈ مارا۔۔۔ عمران خان

ہر وقت تمہارے حواس پر عمران خان ہی سوار رہتا ہے۔بات کچھ بھی ہو سیدھا عمران خان پر آجاتے ہو۔ نوازشریف سے لیکر نیچے چیلے چماٹوں تک ہر بندہ عمران خان فوبیا کا شکار ہے۔
موضوع پر بات کرو، الٹی سیدھی بکواس نہ کرو
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
میرا ابا اتنا کرپٹ تھا کہ مت پوچھو۔ پہلے بھٹو نے اسے نکالا۔۔۔ اور پھر میں نے ۔۔۔۔ عمران خان

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
کسی ماتحت کی جیت اس وقت ہوتی ہے جب اسکا باس اخلاقی طور سے دیوالیہ ہو یا پرفیکٹ ڈنگر ہو

جیسا ہمارا نورا ہے آجکل
 
کیا آپ نے اپنے باپ پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے کوئی بیٹا دیکھا ہے؟ زیادہ تر لوگوں نے نہیں دیکھا ہو گا

موضوع پر ہی بات کررہا ہوں جعل ساز صاحب۔۔۔ بتا وہ اسپتال والی تصویر جو مصر کے عربیوں کی تھی۔۔۔۔ وہ تونے لاہور واقع میں کیوں استعمال کی؟

msaeed89

Minister (2k+ posts)
PTI scientist bhai abb appko yeh thread taizab say dhoo kar doabra post karni paday gi.

Aik manhoos patwari nay is post ko apnay comments say paleet kardiya hay, aur koi totka kaam nahi anay walaa..

Yeh shaks IK say realted har post par akar hagtaaa hay,

kabhi kabhi tu is par mujhay pervaiz jhoot shadeed ka guman hota hay..

jis thread par IK ka naam suna wahi foran haggga ajata hay is koooo...
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

ہر وقت تمہارے حواس پر عمران خان ہی سوار رہتا ہے۔بات کچھ بھی ہو سیدھا عمران خان پر آجاتے ہو۔ نوازشریف سے لیکر نیچے چیلے چماٹوں تک ہر بندہ عمران خان فوبیا کا شکار ہے۔
موضوع پر بات کرو، الٹی سیدھی بکواس نہ کرو
کھوتے کو کہتے ہو کہ دولتی نہ مارے ، کمال کرتے ہو یار
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
میرا ابا اتنا کرپٹ تھا کہ مت پوچھو۔ پہلے بھٹو نے اسے نکالا۔۔۔ اور پھر میں نے ۔۔۔۔ عمران خان

آج کم از کم میں اپنے دوست “ آئی آئی پی ٹی آئی “ کے
بھائی کے
ایکسیڈنٹ کا سن کر غمزدہ ہوں_ تمہیں پھر بھی کھلی اجازت ہے کہ تم اپنی رائے کا اظہار کرو_

:)​
 
Sirphira

Minister (2k+ posts)
کھوتے کو کہتے ہو کہ دولتی نہ مارے ، کمال کرتے ہو یار

آپ نے میری طرف سے جواب دیدیا، مجھے خچر سنگھ کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔ شکریہ
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

آج کم از کم میں اپنے دوست “ آئی آئی پی ٹی آئی “ کے
بھائی کے
ایکسیڈنٹ کا سن کر غمزدہ ہوں_ تمہیں پھر بھی کھلی اجازت ہے کہ تم اپنی رائے کا اظہار کرو_

:)​

جا کر نماز پڑھ۔ دعا کر۔ یہاں چوولیں نا ما پھر۔۔۔۔
 
Sirphira

Minister (2k+ posts)
میرا ابا اتنا کرپٹ تھا کہ مت پوچھو۔ پہلے بھٹو نے اسے نکالا۔۔۔ اور پھر میں نے ۔۔۔۔ عمران خان

میرا ابا اتنا بڑا چور تھا کہ لاہور کے جنگلوں کا لوہا چوری کرکے اسکا سٹیل بنادیتا تھا۔ میں اور میرا ابا لوگوں کی سائیکلیں چوری کرکے اسے پگھلالیتے تھے۔ ایک بار لوگوں نے میرے اباجی کی ٹنڈ کردی تھی اور بھنوئیں مونڈھ دی تھیں۔ میاں نوازشریف
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
کسی ماتحت کی جیت اس وقت ہوتی ہے جب اسکا باس اخلاقی طور سے دیوالیہ ہو یا پرفیکٹ ڈنگر ہو

جیسا ہمارا نورا ہے آجکل

بابا جی جیل سے آگئے۔ بابا جی جیل سے آگئے۔۔۔

بابا جی سنائیں۔ جیل میں تنہائی میں کیسا وقت گزرا۔۔۔۔سنا ہے وہاں تنہائی کے دورے پڑتے تھی۔۔دیواروں پر سر مارتے تھے۔۔۔
ہائے میرا کمپیوٹر۔۔۔ آئی میری آئی اور 41.665 پوسٹیں۔۔۔۔کہیں ان کو اُلی نہ لگ جائے۔
:lol:
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
جا کر نماز پڑھ۔ دعا کر۔ یہاں چوولیں نا ما پھر۔۔۔۔

کاش تمہیں یہ ہی پتا ہوتا کہ آج کل عشاء کی نماز کا کیا وقت ہے_ خیر ایک بات کہتا ہوں کہ اگر تم آج سے ہی ہمیں اس آئی ڈی یا ماسٹر والی آئی ڈی سے گالی گلوچ بند کر دو تو بغیر کسی نادان ی کے سوچا جا سکتا ہے_ ورنہ ایسے بھی چلتا ہی رہے گا_

Sirphira

Minister (2k+ posts)
جا کر نماز پڑھ۔ دعا کر۔ یہاں چوولیں نا ما پھر۔۔۔۔

۔۔۔یہی اوقات شریف برادران کی ہے جو اپنے بھائی کی میت کے اگلے دن لطیفے سنا رہا تھا اور پشاور واقعے کے بعد عمران خان کو جگتیں لگارہا تھا
اور سانحہ شکارپور کے دوسرے دن روٹی نہ ملنے کا شکوہ کررہا تھا۔
 
kakamana

Minister (2k+ posts)
For noora & their supporter like perfect dangur, that was so ironic that they wan't their to give shoulder & offer their father funeral. Now I know they will start cursing Musharif, but on same principal as they said its matter of "naseeb" who can settle at Jaddah & close to haram, same way it is matter of "naseeb" who is so muck unlucky that their own sons can't able to offer father prayers.

میرا ابا اتنا بڑا چور تھا کہ لاہور کے جنگلوں کا لوہا چوری کرکے اسکا سٹیل بنادیتا تھا۔ میں اور میرا ابا لوگوں کی سائیکلیں چوری کرکے اسے پگھلالیتے تھے۔ ایک بار لوگوں نے میرے اباجی کی ٹنڈ کردی تھی اور بھنوئیں مونڈھ دی تھیں۔ میاں نوازشریف
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)

کاش تمہیں یہ ہی پتا ہوتا کہ آج کل عشاء کی نماز کا کیا وقت ہے_ خیر ایک بات کہتا ہوں کہ اگر تم آج سے ہی ہمیں اس آئی ڈی یا ماسٹر والی آئی ڈی سے گالی گلوچ بند کر دو تو بغیر کسی نادان ی کے سوچا جا سکتا ہے_ ورنہ ایسے بھی چلتا ہی رہے گا_

اگر تم یہاں کلمہ پڑھ کر حلف اٹھا دو کہ تمہاری اس فورم پر ایک ہی آئی ڈی ہے ۔۔۔۔مسلمان ہو تو غیرت کھاو۔۔۔۔۔شاباش

Sirphira

Minister (2k+ posts)

کاش تمہیں یہ ہی پتا ہوتا کہ آج کل عشاء کی نماز کا کیا وقت ہے_ خیر ایک بات کہتا ہوں کہ اگر تم آج سے ہی ہمیں اس آئی ڈی یا ماسٹر والی آئی ڈی سے گالی گلوچ بند کر دو تو بغیر کسی نادان ی کے سوچا جا سکتا ہے_ ورنہ ایسے بھی چلتا ہی رہے گا_

دعا کرو یہ لاہور آجائے اور کوئی اسکو اغوا کرکے اسکے تکے کباب پٹواریوں کو کھلادے
 
Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

بابا جی جیل سے آگئے۔ بابا جی جیل سے آگئے۔۔۔

بابا جی سنائیں۔ جیل میں تنہائی میں کیسا وقت گزرا۔۔۔۔سنا ہے وہاں تنہائی کے دورے پڑتے تھی۔۔دیواروں پر سر مارتے تھے۔۔۔
ہائے میرا کمپیوٹر۔۔۔ آئی میری آئی اور 41.665 پوسٹیں۔۔۔۔کہیں ان کو اُلی نہ لگ جائے۔
:lol:

بس یار ، جیل کے بارے میں تہمارے سے بہتر کون جانتا ہے
تمہارا تجربہ بول رہا ہے

میرے جیل جانے پر خوش ہونے کا شکریہ
 
Back
Top