Request to unban Saira Awan

SAIT_

Senator (1k+ posts)
بات روٹھنے کی نہیں ...آنا کی ہے

مزاحمت انا سے اوپر کی چیز ہے - انا صرف آپ کو خوش کرتی ہے - مزاحمت نا صرف غاصب کو پریشان کرتی ہے بلکہ ایسے بہت سے لوگوں کی بھی خوشی کا باعث بنتی ہے جو مزاحمت نہیں کر سکتے -

ہمارے باوا جی ڈسکشن فورمز پر مزاحمتی تحریک کے سرخیل ہیں - جب نہیں جھکنا تو پھر نہیں جھکنا چاہے اسکی جو بھی قیمت ہو
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
نادان جی کا مطلب ہے


انا کی موج مستی میں ابھی بھی بادشاہ ہے ہم
جو ہم کو توڑ دیتے ہے ہم اس کو چھوڑ دیتے ہے

بات روٹھنے کی نہیں ...آنا کی ہے

Leken yeh achi baat nahi hai. Thori bahot ups and downs ho jati hain. Iss wajah se hamesha k liye rooth nahi jana chahiye
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
مگرمچھ صاحب پھر شہداء میں شامل ہو گئے ہیں- سب لوگ دوبارہ دعائے خیر کریں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
مزاحمت انا سے اوپر کی چیز ہے - انا صرف آپ کو خوش کرتی ہے - مزاحمت نا صرف غاصب کو پریشان کرتی ہے بلکہ ایسے بہت سے لوگوں کی بھی خوشی کا باعث بنتی ہے جو مزاحمت نہیں کر سکتے -

ہمارے باوا جی ڈسکشن فورمز پر مزاحمتی تحریک کے سرخیل ہیں - جب نہیں جھکنا تو پھر نہیں جھکنا چاہے اسکی جو بھی قیمت ہو

میں بہت نازک ہوں ..........
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ نے بہت مناسب بات کی تھی پر ہاتھ میں آئی تلوار کی طاقت کا اپنا ہی مزاج ہوتا ہے - اور وہ مزاج کسی لاجک کسی مناسب بات کو ماننے یا سننے کا پابند نہیں بلکہ وہ پابند ہے طاقت کے جائز یا ناجائز استعمال کا - آپ پر کبھی بین لگا بڑی سخت قسم کی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی - پر مجھے یقین ہے کہ اسکی نوبت ہی نہیں آئے گی - بین ہونے والوں کے لچھن دور سے ہی پہچانے جاتے ہیں




اور یہ بین لگنے کے بعد نا آنے والی بات آپ کے مزاج سے میل نہیں کھاتی - کیونکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ نے زبان بندی قبول کر لی - آپ کو کہنا چاہیے کہ اگر بین لاگا اور جس بات پے لگا اسکی تبلیغ رہائی کے بعد اور شدت سے کی جائے گی -

جیسا کے آپ جانتے ہی ہیں کہ تہذیب کا دامن کسی بھی حال میں نہیں چھوڑتی ...اس کے لئے اس حد تک جاتی ہوں کہ اگر کوئی پوسٹ میں چاہے کتنی ہی عمدہ بات کی گئی ہو .اگر اس میں صرف ایک لفظ بھی غیر میعاری آ گیا تو میں اسے کبھی بھی لائک نہیں دیتی .

اس وجہ سے میرا بین ہونا نہ ممکنات میں سے ہے ..اور اگر یہ حادثہ ہو ہی گیا تو یہ بے عزتی سہنے کا مجھ میں تو حوصلہ نہیں ..
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
نازک بولے تو مزاج نازک ہیں .

:)

چلیے پھر آپ اپنے نازک مزاج کے مطابق مزاحمت جاری رکھیں - ہماری مزاحمت تھوڑی سی کروڈ ہے بہت نفیس نہیں اسکو تھوڑی رعایت دے دیجیے گا
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
چلیے پھر آپ اپنے نازک مزاج کے مطابق مزاحمت جاری رکھیں - ہماری مزاحمت تھوڑی سی کروڈ ہے بہت نفیس نہیں اسکو تھوڑی رعایت دے دیجیے گا

ابھی تک رعایت دیتی ہی آ رہی ہوں ...بیشک باوا جی پوچھ لیں .


(bigsmile)
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
نادان جی کا مطلب ہے


انا کی موج مستی میں ابھی بھی بادشاہ ہے ہم
جو ہم کو توڑ دیتے ہے ہم اس کو چھوڑ دیتے ہے


برگر ،چلو آج کچھ شاعری ہو جائے

بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فراز
کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
Admin se apeal hai k usy last warning di jay, ainda wo aisy nhy kary gi. me uski guaranty deti hun


یہ آپ کی گارنٹی لائف ٹائم ہو گی کہ ٦ مہینے کی؟
اس میں قلم بندی شامل ہے کہ زبان بندی
اور سب سے اہم بات ،آپ کی گارنٹی کون دے گا؟اگر آپ یہاں سے فرار ہو گیں تو کہاں اڈمن آپکو ڈھونتے پھریں گے
لہٰذا سوچ لیں

 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
قابل داد یہ آنکھیں ہے کہ ان آنکھوں سے
خود ہی پامال ہوۓ خود ہی تماشہ دیکھا




برگر ،چلو آج کچھ شاعری ہو جائے

بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فراز
کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
قابل داد یہ آنکھیں ہے کہ ان آنکھوں سے
خود ہی پامال ہوۓ خود ہی تماشہ دیکھا



یہ ہجوم ِ شہر ستمگراں نہ سنے گا تیری صدا کبھی
مری حسرتوں کو سخن سنا مری خواہشوں سے خطاب کر
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
زندگی تو وہ تھی جو اس کے ساتھ گئی
اب تو بس عمر کے نقشے میں وقت بھرنا ہے




یہ ہجوم ِ شہر ستمگراں نہ سنے گا تیری صدا کبھی
مری حسرتوں کو سخن سنا مری خواہشوں سے خطاب کر
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
زندگی تو وہ تھی جو اس کے ساتھ گئی
اب تو بس عمر کے نقشے میں وقت بھرنا ہے


کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزل
کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
وداعِ یار کا منظر فراز یاد نہیں
بس ایک ڈوبتا سورج میری نظر میں رہا!





 

Back
Top