Request to unban Saira Awan

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
تو سورج ہے تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ

تو کسی روز اتر میرے گھر شام کے بعد




کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزل
کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
وداعِ یار کا منظر فراز یاد نہیں
بس ایک ڈوبتا سورج میری نظر میں رہا!





 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
تو سورج ہے تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ

تو کسی روز
اتر میرے گھر شام کے بعد


تو ہے سورج ، تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد


اجنبی سا ایک موسم ایک بے موسم سی شام
جب اُسے آنا نہیں تھا جب اُسے آنا بھی تھا
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
زندگی تو وہ تھی جو اس کے ساتھ گئی
اب تو بس عمر کے نقشے میں وقت بھرنا ہے



غمِ زِندگی! تِری راہ میں، شبِ آرزُو! تِری چاہ میں
جو اُجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بِچھڑ گیا وہ مِلا نہیں

جو دِل و نظر کا سُرُور تھا میرے پاس رہ کے بھی دُور تھا
وہی ایک گُلاب اُمید کا میری شاخِ جاں پہ کھِلا نہیں

پسِ کارواں سرِ رہگُزر میں شِکستہ پا ہُوں تو اِس لیے
کہ قدم تو سب سے مِلا لیے میرا دل کِسی سے مِلا نہیں

میرا ہمسفر جو عجِیب ہے تو عجِیب تر ہُوں مَیں آپ بھی
مُجھے منزِلوں کی خبر نہیں، اُسے راستوں کا پتہ نہیں
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)

ایک بچّے کی طرح خود کو بٹھا کر سامنے
خوب خود کو کوستا ہوں خوب سمجھا تا ہوں میں
خشک پتّوں کی طرح ہے قوّتِ گویائی بھی
بات کوئی بھی نہیں اور بولتا جاتا ہوں میں





تو ہے سورج ، تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد


اجنبی سا ایک موسم ایک بے موسم سی شام
جب اُسے آنا نہیں تھا جب اُسے آنا بھی تھا
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
اک تو تو خواب لئے پھرتا ھے گلیوں گلیوں

اس پہ تکرار بھی کرتا ھے خریدار کے ساتھ
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)

ایک بچّے کی طرح خود کو بٹھا کر سامنے
خوب خود کو کوستا ہوں خوب سمجھا تا ہوں میں
خشک پتّوں کی طرح ہے قوّتِ گویائی بھی
بات کوئی بھی نہیں اور بولتا جاتا ہوں میں


آج بھی اُس کی محبت کا تصور ہے وہی
آج بھی کوئی مجھے دادِ وفا دیتا ہے
دم سا گھٹتا ہے اگر غم کی سیہ راتوں میں
شمع کی لَو کوئی چپکے سے بڑھا دیتا ہے

اب بھی ہمدرد نگاہوں کو ترستا ہے جو دل
کوئی نظریں میرے قدموں پہ جھکا دیتا ہے
اب بھی جس وقت چھلک اٹھتی ہیں آنکھیں میری
اپنا آنچل کوئی چپکے سے بڑھا دیتا ہے
میں تو اب عہدِ وفا اور سے کر لوں لیکن
کوئی دھیرے سے مرا ہاتھ دبا دیتا ہے

ہائے یہ گرم دلآویز تصور اس کا
کوئی پھر دل میں مرے آگ لگا دیتا ہے

اور پیتا ہوں تو پینے نہیں دیتا کوئی
اب کسی طور بھی جینے نہیں دیتا کوئی
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)


کیا کہا۔۔۔!!! قاصد ذرا پھر سے کہنا۔۔۔!!!
اُن کی آنکھیں۔۔۔ میرا نام۔۔۔ اور آنسو؟؟؟
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
.کبھی کبھی تو وہ اتنا خیال رکھتا یے
ذرا ذرا سی تمنا سنبھال رکھتا ہے


یہی تو بات ہےاس میں کہ رنجشوں میں بھی
سکھوں کا سکھ تو دکھوں کا ملال رکھتا ہے
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ہاتھ سے ناپتا ہوں درد کی گہرائی کو
یہ نیا کھیـــل ملا ہے مری تنہائی کو
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
کاغذ کی کشتی تھی ، مٹی کا کنارہ تھا
کھیلنے کی مستی تھی ، دل یہ آوارہ تھا
کہاں آگئے اس سمجھ داری کے دلدل میں
وہ نادان بچپن ہی کتنا پیارا تھا





برگر باقی سب ٹھیک ہے لیکن کوشش کرو یہ والا کھیل چھوڑ دو
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
جیسے بچپن میں بھی بچپن نھیں دیکھا ھم نے
ویسے ھم لوگ جوانی سے نکل آئے ھیں
اس نے تو دل سے نکالا تھا مگر چپکے سے
ھم دبے پاوں کہانی سے نکل آ ئے ھیں
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
اے مجھے صبر کے آداب سکھانے والے
جب وہ بچھڑا تھا ، وہ منظر نہیں دیکھا تو نے
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ درد نہاں، کچھ فکر جہاں، کچھ شرم خطا، کچھ خوف سزا
اک بوجھ اٹھائے پھرتا ھوں اور بوجھ بھی کتنا بھاری ہے
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
مزاحمت انا سے اوپر کی چیز ہے - انا صرف آپ کو خوش کرتی ہے - مزاحمت نا صرف غاصب کو پریشان کرتی ہے بلکہ ایسے بہت سے لوگوں کی بھی خوشی کا باعث بنتی ہے جو مزاحمت نہیں کر سکتے -

ہمارے باوا جی ڈسکشن فورمز پر مزاحمتی تحریک کے سرخیل ہیں - جب نہیں جھکنا تو پھر نہیں جھکنا چاہے اسکی جو بھی قیمت ہو



سائیٹ بھائی


آپ کچھ تکلف سے کام لے گئے ہیں. ایسی کوئی بات نہیں ہے


آپکے کومنٹس پڑھکر مجھے وہ شخص یاد آگیا ہے جو


ایک بچے کو دریا میں ڈوبتے دیکھکر دریا میں چھلانگ لگا دیتا ہے. جب وہ ڈوبتے ہوئے بچے کو دریا سے نکال کر باہر لا رہا ہوتا ہے تو کنارے پر کھڑے لوگ تالیاں بجا کر اسکی بہادری کی داد دے رہے ہوتے ہیں اور زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں. وہ دریا سے باہر نکل کر غصے سے تالیاں بجانے والوں اور نعرے لگانے والوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہے


بند کرو یہ تالیاں بجانا اور نعرے لگانا، مجھے صرف اتنا بتا دو کہ مجھے دریا میں دھکا کس نے دیا تھا؟

[hilar]


 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ درد نہاں، کچھ فکر جہاں، کچھ شرم خطا، کچھ خوف سزا
اک بوجھ اٹھائے پھرتا ھوں اور بوجھ بھی کتنا بھاری ہے



برگر ون بھائی جی


خیر تو ہے؟ آج شعر پر شعر پوسٹ کیے جا رہے ہیں


کس کی یاد ستا رہی ہے؟

:)


 

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
چلو لگے رہو آپس میں - میں سمجھا کوئی شکار ہے اس تھریڈ پر بوٹ پالیشیا - باڑے کے ٹٹو - سو میں بھی اپنا حصہ ڈال دو
 

Bawa

Chief Minister (5k+ posts)
Admin se apeal hai k usy last warning di jay, ainda wo aisy nhy kary gi. me uski guaranty deti hun



یہ بات ہوئی ناں


فورم والوں کو پتہ چلے کہ پنڈی والے ایک دوسرے کا کتنا خیال رکھتے ہیں

(clap)



لاہور والے تو ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں. انہیں پنڈی والوں / والیوں سے کچھ سیکھنا چاہئیے

:)








 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
باوا جی ڈیموکریٹ بھائی نے کہا کہ کچھ شعر شاعری ہو جائے تو ہم نے دل کی بھڑاس نکال دی

اشعار کے پردے میں ہے ہم جن سے مخاطب
وہ جان گئے ہوں گے کیوں نام لیا جائے




برگر ون بھائی جی


خیر تو ہے؟ آج شعر پر شعر پوسٹ کیے جا رہے ہیں


کس کی یاد ستا رہی ہے؟

:)


 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
پتا نہیں کون میٹرک فیل ایڈمن بن گیا ہے. اندھے کے ہاتھ میں پتھر. بس دیکھو نہیں اور بین کرو
 

Back
Top