Landmark
Minister (2k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://e.jang.com.pk/07-19-2018/Karachi/images/13_02.jpg
why , you are not punjabi ?KPK's whole provincial development budget = 110 Billion
Money spent on Orange Train Alone in Lahore = 150 Billion
Kha gayee tum Punjabi haramkhor logo
Aur uske baad vote bhi PMLN ko dete ho
Lannat on all Punjabis who refuse to change.
انتخابات2018: کیا لاچار عوام کی حالت زندگی بدل جائے گی!
جب انتخا بات قریب آتے ہیں تو انتخابی مہم میں تیزی آجاتی ہے لیکن یہ انتخابات جہاں دیگر وجوہات کی بنیادپرمنفرد ہیں وہاں ان انتخابات میں روایتی جوش وخروش کا بھی فقدان نظر اتا ہے، بلکہ عام لوگ اس سے لاتعلق سے نظر آتے ہیں۔سیاسی جماعتیں اور ان کے عہدیدار اپنی کامیابی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں،تاہم مہم میں ولولے کی کمی ہے۔ ایک وجہ یوں تو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو بھی قرار دیا جارہا ہے لیکن اصل شعوری وجہ یہ ہے کہ پسے ہوئے عوام اب ایسے انتخابات سے کسی اساسی تبدیلی کی توقع بھی نہیں رکھتے۔جب وہ عوام جن کی اکثریت کم تعلیم رکھتی ہے کا اپنے تجربہ کی بنیاد پر یہ عالم ہے تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ لوگ کس قدر مایوس ہونگے جو حالات پر مکمل نظر اور اس کا ادراک رکھتے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑے دلچسپ مگر سبق اموز تبصرے و پوسٹ بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ انتخابات کیا لاچار عوام کی حالت زندگی بدل دینگے،کوئی بت شکن آئیگا یا اسٹیٹسکو کا بت یوں ہی ایستادہ رہیگا۔نعرہ زن سیاستدانوں اور موقع پرست امیدواروں سے دو ٹوک سوالات کئے جارہے ہیں۔آپ کے سامنے جو تصویر ہے ،یہ خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ بالولخیل کی ہے۔ اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے نے لکھا ہے۔ ووٹ ڈالتے وقت
آپکے انگھوٹے پر لگائی گئی انمٹ سیاہی تو دو دن بعد مٹ جائے گی۔لیکن۔انتخابی نشان پر لگائی گئی مہر کے اثرات پانچ سال تک ملک و ملت پر پڑتے رہیں گے۔ یوں آپ شانگلہ بالولخیل نہیں بلکہ پورے صوبے کےمستقبل کا تعین کرینگے ۔کہیں آپ سٹیٹس کوکی طاقتوں کو تو لانے کی غیر شعوری کوشش میں حصہ دار تو نہیں ہیں ۔کہیں آپ ان لوگوں کےسہولت کاروں کےحق میں تو ووٹ نہیں دے رہیں جنہوں نے آپ کے ووٹ کوہمیشہ پلاسٹک پائف،بجلی کے کھمبے، پلاسٹک کی ٹینکی، سیمنٹ کی بوری، خالی اعلانات وپیسوں کی نوٹوںکی نوک پر رکھا ۔پیپلز پارٹی کے ایک کارکن نے ایک پوسٹ کے ساتھ محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایک افسردہ تصویر پوسٹ کی ہے ، جس میں عالم ارواح سے خیالی طور پر کہا گیا ہے کہ ’’ جیالو ں میرے نام پر ووٹ مانگنے والو ں سے یہ ضرور پوچھ لینا، میرے قاتل کون ہیں؟ بہرصورت سوشل میڈیا پر جہاں مدر پدر آزادی کی جھلکیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں وہاں عوامی آرا کےقابل فہم اور کھل کراظہارسے معاشرےکی تازہ تصویر بھی نمایاں ہوتی ہے ۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|