Pakistan Taliban added to UN terrorist sanctions list

Lodhi

Chief Minister (5k+ posts)
091117173353_hakimullah_azamtariq226.jpg

حکیم اللہ محسود کا نام پہلے ہی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے

اقوامِ متحدہ نے تحریکِ طالبان پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی پابندیوں کے نفاذ سے متعلق کمیٹی نے تحریکِ طالبان پاکستان کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ انہیں ہتھیاروں کی فروخت اور اس کے رہنماؤں پر سفری باپندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ پہلے ہی تحریکِ طالبان پاکستان یا ’ٹی ٹی پی‘ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیموں کی اپنی فہرست میں شامل کر چکا ہے اور تحریک کے امیر حکیم اللہ محسود کا نام پہلے ہی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے جن میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔ اسی تحریک نے دو ماہ قبل کراچی میں پاکستانی بحریہ کے اڈے پر حملے کو اپنی کارروائی قرار دیا تھا۔
100109125955_videotaleban226.jpg

تحریکِ طالبان پاکستان نے خوست میں سی آئی اے اہلکاروں پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی

اس کے علاوہ تحریکِ طالبان پاکستان نے ہی دسمبر سنہ 2009 میں خوست میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سات اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفارتکاروں نے تحریکِ طالبان پاکستان پر پابندیوں کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں برطانیہ کے سفیر مارک لائل گرانٹ نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ’تحریکِ طالبان پاکستان اور بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف عالمی برادری کی یکجائی کا طاقتور پیغام ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل تنظیم کے کارگر طریقے سے کام کرنے اور دہشتگرد حملوں کے لیے تیاری کے حوالے سے ان کی صلاحیت کو کم کر دے گا۔خیال رہے کہ ماضی میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے القاعدہ اور افغان طالبان کے لیے ایک مشترکہ دہشتگرد فہرست بنائی ہوئی تھی لیکن حال ہی میں اس فہرست کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اس سے چودہ طالبان رہنماؤں کے نام نکالے گئے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Scorpion

Banned
Thanks to Allah . . . . as after these sanctions from UN, its now proven that the TTP is on the Path of truth with a right cause . . . .