az.ay
Politcal Worker (100+ posts)

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے‘ ڈرون حملوںپر ہمیں جذباتی نہیں ہونا چاہیے۔ ڈرون حملوں پر ہمیں جذباتی کے بجائے نادان ملک کی طرح خرافاتی ہو جانا چاہیے‘ یہ ہے وہ علاج جو وزیر داخلہ نے تجویز فرمایا ہے۔ خدا نہ کرے اگر ملک صاحب پر انکی آل اولاد پر ہر وقت حملے پر حملہ ہو تو کیا وہ جذباتی نہیں ہونگے بلکہ وضو کرکے دو رکعت نفل شکرانہ ادا کرینگے۔ کچھ تو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں حکومتی قیادت کو کہ اس طرح کے کا کورفہم و قوم دشمن وزیر آخر اسے ملا کہاں سے۔ حکومت ایسا کریگی نہیں مگر لوگوں کو تو اب اس ناترس وزیر داخلہ کے اس سفاکانہ بیان پر اسکے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ ڈرون حملے امریکہ نہیں‘ رحمان ملک کرا رہا ہے اور یہ قوم اسکی قوم ہی نہیں‘ اگر جذباتی نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے تو پھر ان ڈرون طیاروں کو گرانے کا حکم دو۔ کیا پاکستان ایئرفورس اس بیان کے بعد بھی اطاعتِ بے جا کی زنجیر میں جکڑی رہے گی یا ازخود نوٹس لے کر امریکہ کو سبق سکھا دیگی۔ اب تو اس میں کوئی شک نہ رہا کہ یہ ڈرون حملے ہماری حکومت ہی کرا رہی ہے۔ ایسے میں فوج کے سربراہ کو کیا کرنا چاہیے۔ یہ ہم نہیں جانتے مگر یہ ہر روز 30 سے 50 بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام تو اب مزید برداشت نہیں ہونا چاہیے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...u-online/Opinions/Ser-rahey/23-Apr-2011/19589
Note to moderators : Can you please correct Urdu of the title?