ترکی کے عربوں سے رابطے
ترکی نے تین ہمسایہ عرب ممالک اردن، شام اور لبنان کے ساتھ آزاد تجارتی اور سفری خطہ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
اس منصوبے کا اعلان جمعرات کو ترکی کے شہر استنبول میں ترک عرب اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔
ترکی اور دیگر بائیس عرب ممالک کے درمیان تجارت میں گزشتہ پانچ سال میں دو گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کا ہجم اب تقریبائ تیس ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
تاہم ترکی کی یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے مقابلے میں یہ رقم بہت کم ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کی خارجہ پالیسی کا مشرق کی طرف جھکاؤ یورپ اور امریکہ سے دوری ظاہر کرتا ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ اس کی خارجہ پالیسی کا مرکزی نقطہ اب بھی یورپی یونین کا رکن بننا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2010/06/100610_turkey_jordan.shtml
Masha allah, pbuh