Nawaz Sharif Victory Speech..

seekers

Minister (2k+ posts)
Re: Nawaz Sharif Declares Victory In Historic Election

931396_545097915529508_1577826514_n.jpg


​Nawaz Sharek
 

Daily Pakistan

Voter (50+ posts)
وفاق میں ن لیگ کی باری آگئی

news-1368330580-9655.jpg


لاہور،اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی و غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا اعلان جاری ہے جن کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب اور وفاق میں مسلم لیگ ن ، خیبر پختونخواہ میں تحریکِ انصاف اور اندرون سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی و حیدرآباد میں ایم کیوایم کو واضح برتری حاصل ہے تاہم بلوچستان کی صورتحال واضح نہیں ۔ اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی جماعتوں کے تمام قائدین نے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص سے اور سابق نائب وزیراعظم چوہدرپرویز الٰہی مسلم لیگ ن کے سردار ممتاز سے شکست کھا گئے ہیں تاہم وہ گجرات سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے سرگودھا سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور کو شکست دیدی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اورمسلم لیگ ق کے مونس الٰہی نے بھی جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید بھی اپنے مخالف شکیل اعوان کی ٹلی کھڑکا کر جیت گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے اسمیر حیدر ہوتی نے بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹرو فاروق ستار اور خوش بخت شجاعت نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے ابرارالحق کو شکست دیدی ہے اور فیصل آباد میں ن لیگ کے خواجہ اسلام نے بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔میاں شہباز شریف بھی نشست جیت گئے ہیں۔پنجاب میں مجموعی طور پر مسلم لیگ ن جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبرپر ہے جبکہ اے این پی ، جے یو آئی پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی اپنی نمائندگی بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔بلوچستان سے ابھی نتائج واضح نہیں ہو رہے۔ دیگر کامیاب ہونے والے رہنماﺅں میں ایم کیو ایم کے نبیل گبول، ن لیگ کے خرم دستگیر، میانوالی سے ناصر خان، فیصل آباد سے ن لیگ کے رجب بلوچ، نارووال سے احسن اقبال، خوشاب سے سمیرا ملک،چکوال سے مسلم لیگ ن کے میجرریٹائرڈ طاہر اقبال، قلعہ عبداللہ سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محمود دخان اچکزئی،ٹنڈو محمد خان سے پیپلزپارٹی کے نوید قمر،بدین سے فہمیدہ مرزا نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شکست کا سامنا کرنے والے سابق وزراءمیں فردوس اعوان ، قمر زمان کائرہ اور ان کے بھائی تنویراشرف کائرہ بھی شامل ہیں۔ جاوید ہاشمی، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، فاروق ستار، شاہ محمود قریشی، مخدوم امین فہیم، فیصل کریم کنڈی، فریال تالپور، خورشید شاہ، نوید قمر، نبیل گبول، جمشید دستی سمیت کئی رہنما کامیاب ہوگئے ہیں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی،سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور، ڈاکٹر فردوس اعوان، امیر مقام، قمرزمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری احمد مختار، عبدالقادر گیلانی سمیت کئی بڑے بڑے بتوں کو حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ن لیگ کے ساتھ ق لیگ کے سابق ایم پی اے طاہر اقبال چوہدری نے اپ سیٹ کردیا ہے جنہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ن لیگ کی اہم رہنما تہمینہ دولتانہ کو شکست دیدی ہے۔ا لیکشن کمیشن کے ابتدائی اندازوں کے مطابق پولنگ 60 سے 70 فیصد رہی جو کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ریکارڈ ٹرن آوٹ ہے۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد شہر مختلف مقامات پر جشن مناتے نظر آئے۔


Source
 

Aziz Sohail

Councller (250+ posts)
Re: وفاق میں ن لیگ کی باری آگئی

slagon by PML(N) JAG PUNJABI JAG TERE PAG NU LAG GIA DAGH HAS WORKED I congurlate Pakistani nation for became the SLAVE of
Saudia Arabia USA and INDIA i think Pakistani nation got what they wanted and the got what they deserve
but i must SALUTE the AWAM of KPK to stand for CHANGE and getting the NEW KPK
 

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Predictions of Tahir-ul-Qadri :((((



تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے ، کوئی جادو ٹونہ نہیں ،


پاکستانی قوم اور معاشرہ نے تبدیلی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے ، تحریک انصاف کے لاکھوں ووٹ اور شاندار پزیرائی اس کا ثبوت ہے ،


پاکستانی کی نئی سیاسی قوت اور درست اپوزیشن ، تحریک انصاف کو مبارک ہو ،


اب ہوائیں کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جاۓ گا