Karachi livestock - Corruption scam worth of 650 million unearthed

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Jiyae Bhutto, te raj ke luttoo


کراچی میں دودھ اور گوشت کے منصوبے میں 65 کروڑ فراڈ کا انکشاف

339248_87756463.jpg


منصوبہ چار سال قبل شروع کیا گیا ، کام پورا ہوا نہیں لیکن ٹھیکیدار کو کروڑوں کی ادائیگی کروا دی گئی

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی والوں کے لئے دودھ اور گوشت کے منصوبے میں 65 کروڑ روپے کا فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ، منصوبے کے ترقیاتی کام ہوئے نہیں مگر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر دی گئی ۔ سنہرے خواب ، خوفناک تعبیریں ، اسے کہتے ہیں گاؤں بسا نہیں چور پہلے آ گئے ۔

اہل کراچی کو دودھ اور گوشت فراہم کرنے کے لئے 4 سال قبل شروع کیا گیا بھنبھور ڈیری ولیج منصوبہ ٹھپ ۔ کھیل ختم پیسہ ہضم ، حیران کن پہلو یہ ہے کہ منصوبے پر کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہوئے مگر ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگی کر دی گئی ۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹھیکیداروں کو مزید ادائیگی رکوا دی ہے ۔ اینٹی کرپشن نے محکمہ لائیو سٹاک سندھ کے دو سابق سیکرٹریوں کے خلاف فراڈ کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔ سیکرٹریوں میں لائق میمن اور چودھری ظفر شامل ہیں ۔ فراڈ میں ملوث ایک سیکرٹری لائق میمن بیرون ملک گلچھرے اڑا رہے ہیں ۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top