چند حقائق
ایک -
بلوچستان میں پکڑے جانے والے بھارتی را کے ایجنٹ کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا اور وہ ایران سے ہی پاکستان میں داخل ہوا
دو-
بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو فنڈنگ کا ذمہ دار تھا
تین-
کچھ فرقہ پرست تنظیموں کو فنڈنگ کا بھی ذمہ دار تھا جس کے نتیجے میں پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکتی تھی
چار-
ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر مامور تھا
ہم پاکستانیوں کو ان فرقہ پرست تنظیموں کے نام بھی جاننے ہیں اور ساتھ ساتھ اہل تشیع بھائیوں کو بھی یہ اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ایران اور بھارت پاکستان میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں_ میں ان سے یہ خصوصی توقع کروں گا کہ وہ آگے بڑھ چڑھ کے اس کردار کی مذمت کریں۔ یہ بالکل ویسی ہی توقع ہے جو بطور ایک غیر جانبدار اور محب وطن پاکستانی کے ہم مولانا طارق جمیل سے بھی کرتے رہے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف واضح بیان جاری کریں کیونکہ وہ ایک اثر رکھتے ہیں_
اہل تشیع علماء کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور ہم سب پہلے مسلمان ہیں پھر پاکستانی اور پھر کچھ اور___ اور غیر مسلم پاکستانی بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن ایران کے اس کردار پر میں پرزور مذمت کرتا ہوں اور حکومت سے بھی یہ توقع کرتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ ایران کو بھی اس کی اوقات میں واپس لانے پر غور کیا جائے_ جو ممالک بھی اس آگ لگانے میں ملوث ہیں، ایران ہو یا سعودیہ سب سے سختی سے نمٹا جائے_