chandaa
Prime Minister (20k+ posts)
An incompetent mob ruling the country, they try their best to put more indirect taxes on common people.
اسلام آباد : سیکریٹری خزانہ نے ٹیکس وصولی 205 ارب روپے کم رہنے کا انکشاف کیا ہے، کہتے ہیں آئندہ سال ٹیکس ہدف 3100 ارب روپے ہوگا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ وقار مسعود نے بتایا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 26 مئی کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد رکھا جائے گا، رواں مالی سال جی ڈی پی شرح نمو 4.2 فیصد رہی، رواں سال مہنگائی 12 سال کی کم ترین سطح پر رہی، اندازہ 6 فیصد تھا تاہم شرح 4.8 فیصد رہی۔وہ کہتے ہیں کہ مالی خسارہ کم کررہے ہیں جس کا قیمتوں پر مثبت اثر پڑے گا، بجٹ میں مالی خسارہ 4.3 فیصد تجویز کیا گیا، 2018ء تک مالی خسارہ 3.5 فیصد تک کم کریں گے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11.5 فیصد تک لے جائیں گے۔سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ اس سال ٹیکس وصولی میں 205 ارب کا خسارہ رہے گا، ٹیکس وصولی 2810 ارب کے مقابلے میں 2605 ارب رہے گی، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 580 ارب روپے ہوگا جبکہ ٹیکس وصولی کا ہدف 3 ہزار 100 ارب روپے رکھا جائے گا
http://urdu.samaa.tv/economy/20-May-2015/30567