famamdani
Minister (2k+ posts)
کیوں یہ چیف جسٹس کی حمایتی اپنے آپ کو یہ کہہ کر دھوکہ دے رہے ہیں کہ آزاد عدلیہ ہے؟
کیا انہیں چیف جسٹس کی بے ایمانی اور ناانصافی نظر نہیں آتی جہاں وہ اپنی آزاد عدلیہ کے ہی "ضابطہ قانون" کی دھجیاں اڑاتا ہوا جان بوجھ کر ملک ریاض کا کیس خود سن رہا ہے اور درخواست کرنے پر بھی خود کو ان کیسز سے علیحدہ نہیں کر رہا۔
اگر چیف جسٹس کی حمایت میں ان اندھے اور بہرے ہو جانے والوں کو یہ نظر نہیں آتا ۔۔۔۔ تو انہیں دیکھ لینا چاہیے وہ سلوک جو کہ انکا "ایماندار" اور "انصاف پسند" چیف جسٹس ملک ریاض کے ساتھ عدالت میں کر رہا ہے۔ جب ملک ریاض کے وکیل نے دیگر وکلاء کے دباؤ میں آ کر سرے سے ملک ریاض کے مقدمے کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا، تب بھی چیف جسٹس نے مقدمے کو برخاست نہیں کیا، اور فریق کے حقوق پر ڈاکا ڈالتے ہوئے عدالتی کاروائی مزید "چار" گھنٹے تک بغیر وکیل کے جاری رکھی۔ ان چار گھنٹوں میں انکے انصاف پسند چیف جسٹس نے کھل کر ایک فریق ملک ریاض کو ہراساں کیا، ذلیل و خوار کیا۔
یہ ہے انکی آزاد عدلیہ، اور انکے آزاد چیف جسٹس کا انصاف، کہ جس کے خلاف انکے منہ سے خود ایک لفظ نہیں نکلتا۔۔۔۔۔ اور جب کوئی انکے سامنے یہ حقائق رکھے تب بھی یہ منہ پھیر کر پھر اندھے بہرے بن جاتے ہیں، بلکہ الٹا اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف بدزبانی شروع کر دیتے ہیں۔
chaar ghante nazar aagay aap ko ................wah hhhhhhhhhhhhhhhhhhhh:)
aur yahan 20 saal se pura khi harasan he wo nazar nahi aya.................wah hhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhh:)