Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
کیا آپ جانتے ہیں کہ ملا ہر الٹے کام میں ملٹری کے ساتھ رہے ہیں آج تک
اسی لئے ملا ملٹری اتحاد سب سے مظبوط سمجھا جاتا ہے اور جماعت اسلامی اسی ایسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہی رہی ہے آج تک
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری فوج وہ دنیا کی واحد فوج ہے جو کئی بار اپنی پارلیمان کو فتح کر چکی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فوج کو سب سے زیادہ غصہ اس دشمن پر آتا ہے جو کمزور ہو جیسے بلوچ اور اپنے قبائلی علاقوں کے لوگ
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آدھے سے زیادہ بجٹ کھاتی ہے اور پھر بھی جس کا جی چاہتا ہے ہماری سرحد وں سے اند ر گھس کر جس شہر میں جی چاہے آرام سے کارروائی کر کے چلا جاتاہے۔
کیا آپ کو پتہ کہ جب شرارت اپنے سے طاقتو ر دشمن کی ہو جیسے امریکہ اور ہندوستان وغیرہ تو ہماری فوج دنیا کی سب سے امن پسند فوج بن جاتی ہے اور سیاسی حکومت سے کہا جاتا ہے کہ آپ اس پر احتجاج کریں
کیا آپ کو پتہ ہے کہ اس کے جرنیل حکومت سے پوچھے بغیر جنگ شروع کر دیتے ہیں پھر جب جواب میں جوتے پڑنا شروع ہوتے ہیں تو اسی حکومت کو امریکہ کے پاس بھیج کر منت کرتے ہیں کہ ہمیں بچائیں۔
کیا آپ کو پتہ ہے یہ دنیا کی واحد فوج ہے جو بڑی بڑی منافع بخش بزنس ایمپائر چلاتی ہے۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ جس شہرکے مضافات میں جگہ خالی ہو یہ اس پر قبضہ کرکے ہاوسنگ سکیم یا اس طرح کا کوئی اور منافع بخش کام شروع کر دیتی ہے۔
کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ دنیا کی واحد فوج ہے جو دشمن سے ہر بار ہار کر میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ہیرو بنتی ہے۔
کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ دنیا کی واحد فوج ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں لیکن بجائِے اس کے کہ دشمن اس سے ڈرے الٹا یہ ڈرتی رہتی ہے کہ اس کے ہتھیار کوئی چھین نہ لے یا تباہ نہ کر دے۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ دنیا کی واحد فوج ہے جس کو ایک ٹیلی فون کال پر کرایہ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نہیں نا ؟ آپ کوواقعی پتا نہیں ہو گا۔ اگر آپ کو یہ سب جاننے کی ضرورت نہیں تو ہمیں بھی اور کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ، جو پتا ہے وہی کافی ہے
Last edited: