MubashirNadeem
Banned
میں اس تھریڈ کے ذریعے چند گذارشات کرنا چاہتا ہوں اور چند سوالات کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے چند ماہ ہوئے ہیں اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے اور اس عرصہ میں میرے تقریباً دس کے قریب اکاؤنٹ بین کئے گئے ہیں۔ میں نے بارہا ماڈریٹرز کو میسج کئے ہیں اور ان سے یہ دریافت کیا ہے کہ آپ کوئی خاص وجہ تو بتا دیا کریں کہ کس وجہ سے اکاؤنٹ بین کیا گیا ہےیا یہ کہ کونسی ایسی ویڈیو ہے جس کی وجہ سے بین کیا گیا ہے۔ مگر کسی ماڈریٹر نے جواب تک دینا گوارا نہیں کیا۔
جس سے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جیسے ہر مولوی نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوتی ہے اسی طرح ان ماڈریٹرز نے بھی اپنی اپنی خدائی قائم کی ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی اس بات سے مستثنیٰ بھی ہو لیکن پتہ نہیں وہ خوش نصیب کون ہے۔ آج کے دن میں میرے دو اکاؤنٹ بین کئے گئے ہیں ایک کی وجہ تو یہ لکھی گئی تھی کہ بیکار مواد کی وجہ سے اور دوسرے کی کوئی وجہ ہی بیان نہیں کی گئی بلکہ لکھا تھا
No Reason Was Specified
اب ذرا کوئی یہ بتائے کہ اگر کسی کو بھی اس کی کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی جائے گی تو وہ انسان اپنی غلطی کیسے دور کرسکے گا۔ لیکن یہ کام تو وہ لوگ کرتے ہیں جن میں کچھ انسانیت کی رمق باقی ہو۔ لیکن جو لوگ اپنے آپ کو انسانوں سے اوپر کوئی مخلوق سمجھتے ہوں انہیں اس بات کی کیا پروا؟
یہ میرا آخری اکاؤنٹ ہے بیشک میرے اس تھریڈ کو پڑھ کر اسے بھی بین کر دیں کوئی بات نہیں اللہ مالک ہے۔
میں اپنی مثال دیتا ہوں کہ میں تمام ٹاک شوز پورے پورے سن کر پھر ان میں سے کچھ کلپس نکال کر تھریڈ میں پوسٹ کرتا ہوں لیکن یہ ماڈریٹر حضرات پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں کہ ان کے نزدیک کسی کو بین کرنا کوئی معنی ہی نہیں رکھتا۔ اگر میرے جیسا کم علم بندہ اپنی پوری کوشش کے باوجود کوئی غلطی کرتا ہے تو کم از کم اسے بتانا تو چاہئے کہ یہ تمہاری غلطی ہے۔ اور یہ جو محنت کی جاتی ہے وہ روزی کمانے کے لئے کی جاتی ہے ٹائم پاس کرنے کے لئے تو نہیں کی جاتی۔ لیکن یہ زمینی خدا میری روزی کے رستے میں روک بننے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے میں آسمانی خدا کے حضور ان کی شکایت کروں گا۔
چند ایک دعائیں جو ان کے متعلق میرے دل سے نکل رہی ہیں کیونکہ آج مجھے بہت سخت تکلیف پہنچی ہے۔ وہ دعائیں میں ان کے گوش گزار کر دیتا ہوں۔ اگر تو یہ انسان ہوئے تو شاید انہیں کچھ احساس ہو جائے لیکن اگر یہ اپنے آپ کو انسانوں سے اوپر یا اپنے آپ کو زمینی خدا کا درجہ دینے والے ہوئے تو پھر انہیں خدائی حکم اَءَنْذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْھُمْ کے مطابق انہیں کوئی اثر نہیں ہو گا۔
میرے جو اکاؤنٹ آج بین کئے گئے ہیں ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔ اگر طبیعت گوارا کرے تو اسی تھریڈ میں ان کو بین کرنے کی تفصیلی وجہ بیان کر دیں۔
just-crazy, ayan ayan, fit-faat,
بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ
اَللّٰھُمَّ مَزِّقْھُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ وَ سْحِقْھُمْ تَسْحِیْقَا
یا اللہ! اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح فرما دے اور اگر یہ لوگ زیادتی کرنے والے ہیں تو میں ان کا معاملہ تیرے سپرد کرتا ہوں
Last edited: