Tweet Thread!
ٹائمزسکوائر میں ناکام بم حملے کی کوشش کے بعد امریکہ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی ، نیویارک کے عوامی مقامات پر لگائے جانیوالے اشتہارمیں ایک پاکستانی کو دہشت گرد دیکھایا گیا ہے جبکہ ہر پاکستانی کو مشکوک قرار دیا گیا ہے
اس پاکستان مخالف اشتہار کو نیویارک کے مختلف بس سٹاپس، ریلوے سٹیشنز اور دیگرعوامی مقامات پرچسپاں کیا گیا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں یہ یقین ہو کہ وہ پاکستانی ہےتو فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس یا دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودی جائے۔ اشتہار میں ایک پاکستانی نوجوان کو دہشتگرد کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ امریکہ کے متعصب حلقے مختلف ویب سائٹس اور آن لائن سوشل نیٹ ورکنگ گروپس پر اس اشتہار کی خوب تشہیر کر رہے ہیں ۔ اشتہار پر نیویارک میٹروپولیٹن اتھارٹی، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے لوگو بھی موجود ہیں۔ نیویارک اور دیگر امریکی ریاستوں میں رہنے والے پاکستانیوں نے امریکی سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ اس اشتہار پر شدید احتجاج کیا ہے