frootloops
Minister (2k+ posts)
مستقل قومی مصیبت اپنی پیدائش سے لیکر اب تک اگر ایسے ہی حالات کا سامنا کر رہی ہوتی تو اپنی
پیدائش کے چند سال بعد ہی خاک میں مل چکی ہوتی، یہ درحقیقت غنڈا مافیا ہے جو اردو بولنے والوں
کا خون چوس چوس کر جوان ہوئی ہے
تمام باتیں ایک جانب، بکرا عید آ رہی ہے نارتھ کراچی، بفرزون، لیاری، لیاقت آباد، دستگیر میں جہاں
جہاں معصوم لوگ اپنے گھر میں پالے گئے بکرے ، گائے لیکر کھڑے ہیں ان کی فروخت پر کس زمرے
میں مستقل قومی مصیبت آٹھ سو ، بارہ سو روپے وصول کر رہی ہے؟؟؟ یہ مستقل قومی مصیبت اپنے
ہی لوگوں کا لہو پی پی کر عفریت بن چکی ہے
لیاقت آباد میں پانی کے مسلہ سے لیکر کچڑے کے مسلے تک ان کے یونٹ جائو تو اپنے ہی لوگوں سے یہ
سوال کرتے ہیں تمہارا کام کیوں کریں؟؟؟ کیا کبھی تم نے طافو بھائی کے لئے جیل کاٹی ہے؟؟؟ کیا کبھی
تم نے کسی کو ہمارے لئے قتل کیا ہے؟؟؟ ... کہاں ہو آپ یہ صاف الفاظ میں یہ تمام سوالات کرتے ہیں
کیا پیغام ہے ان سوالوں میں؟؟؟ یہ اپنی پیدائش سے لیکر کراچی کی عوام کو ان کاموں پر لگانے چاہتے تھے
اب شدید ناکامی کے سبب اکتا کر صاف الفاظ میں ایسے سوالات کرتے ہیں، بس جو کم عقل طاقت کے
حصول کے لئے ان کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں ان کی زندگی تو ہو جاتی ہے ان سے نالاں ......... آپ
ہوش کی دوا لیں، قابلیت سے دنیا آپ کے پیچھے بھاگے گی آپ کے قائد کتابیں چھوڑو بندوقیں اٹھانے کی
تلقین کرتے ہیں، غنڈے غنڈے ہی رہتے ہیں چاہے پاکستان میں رہیں، افریقہ میں رہیں، ملائیشیا میں رہیں
دبئی میں رہیں، لندن میں رہیں، رہیں گے غنڈے کے غنڈے ہی ..... اردو بولنے والوں کے نام کو بدنام
کر کے رکھ چھوڑا ہے
اور یہ بی سی، ایم سی والی زبان اپنی جماعت والوں سے استعمال کیا کریں، مخالف کو جواب دیں مگر ان لفظوں
میں کہ آپ کے طرز گفتگو سے وہ آپ کا ہو جائے، کوئی بھی بی سی، ایم سی سن کر آپ کا نہیں ہوگا
اب اپنا طرز عمل تبدیل کریں، انسان ہیں انسانوں والی باتیں کریں، مہذب ہیں تو مہذب بن کر دکھائیں
گالی دینے سے تحریک بڑھتی نہیں بلکہ مر جاتی ہے، آپ اور آپ کے قائد کو گالیوں ، دھونس ، غنڈا گردی
کو ترک کرنے کا عملی ثبوت دینا پڑےگا، بغلوں میں چھپی چھریاں پھینکنا پڑیں گی، تبدیلی لائیں مگر اپنے آپکو
تبدیل کرکے مخالف کو مار کر تبدیلی نہیں آتی ہے
Sawal chana jawab gandoom, ye jawab tu dene ky qabil nahee ho kun ky logoon ky haq par dakka dalne waly logoon Allah ki mar pare gi Inshallah.