Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai :)

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
ھم لاکھ بدقسمت سہی لیکن کیا یہ خوش نصیبی کم ھے کہ اللہ نے الطاف بھائی اور شبیر بھائی کو پاکستان میں نازل کیا .


پاکستان میں کہیں کسی جگہ ، چاھے کسی کونے کھدرے میں ، کوئی بڑا یا چھوٹا واقعہ ھو جاۓ، کوئی دیکھے نہ دیکھے شبیر تو دیکھتا ھے ، اور کوئی بولے نہ بولے ، الطاف بھائی تو بولتے ہیں .
چودھری نزاکت کی بکری گم ھو جاۓ یا ملک شرافت کی بھینس کا چھوٹا کٹا درد شقیقہ میں گرفتار. چودھری نزاکت کو پہلی تسلی اور ملک شرافت کو پہلا دلاسا الطاف بھائی کی طرف سے ملے گا . شومئی قسمت سے وہ پاکستان میں موجود نہیں ھیں وگرنہ ان کا بس چلے تو وہ آپ بکری کی تلاش میں قیس کی مانند بیابانوں میں نکل پڑیں یا پھر اس کٹے کی صحت یابی کے لئے بذات خود حکیم چقندر تلہ گنگ والے سے کوئی دیسی پھکی خرید کر اس کٹے کی والدہ کے حضور پیش کریں کہ درد مندی تو کوئی ان سے سیکھے .


الطاف بھائی انسان ھیں کہ جن ؟ اب تلک سمجھ نہیں سکا کہ یہ سوتے کس وقت ھیں . کوئی واقعہ رات کے تین بجے پیش آے یا صبح کے نو بجے ، سب سے پہلا رد عمل انہی کی جانب سے آے گا ..خبر ایک شکار کی مانند اور الطاف بھائی اس پر جھپٹنے کو بیتاب . تخیل کی آنکھ سے دیکھوں تو یوں لگتا ھے جیسے الطاف بھائی ہمہ وقت مونگ پھلیوں کی پلیٹ سامنے رکھے ، ریموٹ ہاتھ میں پکڑے چینل پر چینل گھماتے چلے جا رھے ھیں ، جونہی کوئی بریکنگ نیوز نظر آئی، فون اٹھایا اور دھڑا دھڑ نمبر گھمانے شروع کر دئیے. . موقع کی مناسبت سے اظھار افسوس ، اظھار تاسف، اظھار طمانیت ، اظھار مسرت کی تھوک کے حساب سے سپلائی شروع . ..ایک دفعہ تو یوں بھی ھوا کہ ایک چینل نے گھبراہٹ کے عالم میں اصل خبر سے بھی پہلے الطاف بھائی کا اظھار ندامت کا ٹکر چلا دیا ...خیر اس طرح تو ہوتا ھے اس طرح کے کاموں میں ..حسرت ھی رہ گئی کوئی ایسی خبر پڑھنے یا دیکھنے کی جسے الطاف بھائی کی پچکاری کا تڑکا نہ لگا ھو ...

نظر تو ہر خبر پر شبیر بھائی بھی رکھتے ھیں اور قوت بصیرت کی یہ قدر ان دونوں میں مشترک سہی لیکن کرگس اور شاھین کی طرح ان کی دنیائیں بہرحال مختلف ھیں



images


yEB6.jpeg
 
Last edited by a moderator:

maksyed

Siasat.pk - Blogger
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

بہت ا علیٰ (clap)(clap)

آسان اردو میں ہم کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ، کوئی بھونکےنہ بھونکےالطاف قصائی تو بھونکے گا
 
Last edited:

aamirksa

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

الطاف بھائی کا تو یوں ہے کے اگر بکری چوری کرنی ہو تو بکری کے مالک کو اٹھا لیتے ہیں ، بعد میں بکری خود ہی پیش ہوجاتی ہے اغوا ہونے کے لئے
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai


یہ زرداری نے گھڑی کونسی والی پہنی ہے؟

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

Yesterday when it was firt errupted in TV channel at Lahore, Altaf Bhai condemned in half an hour....

I dont khow what channel it was , but only Altf condemned in just half hour....I am sure MQM is involved in it...

Read the news..


MQM chief condemns firing at private tv channel

KARACHI: Muttahida Qaumi Movement (MQM) chief Altaf Hussain has strongly condemned the reported incident of firing outside the office of a private tv channel here by unknown persons.

Hussain said that elements behind the attack were the enemies of freedom of the press and media, said a statement issued by his party here on Tuesday.

Hussain called upon the authorities concerned to unearth the culprits who were involved in such incidents and arrest them without any regard to affiliation with any group. He said that parties indulging in terrorism and harbouring criminals should be banned.

Hussain said that it was a matter of grave concern that the incident occurred when the operation against extortion mafia in the city was about to start.

He called upon the government to deploy police and Rangers at the offices of cable operators in order to ward off any attack by the criminals. app



http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2012\03\21\story_21-3-2012_pg12_6
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

استاد چھاگیا اے ..یہ کسی اخبار کو میل کرو کالم چھپنا چایے
 
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

استاد چھاگیا۔۔ آج سے میں تیرا شاگرد ۔۔۔ بتا کب تیرے ڈیرہے پر پہنچوں تختی لے کر۔۔10 میں سے 10۔۔۔۔
 
Last edited:

Khalid

Minister (2k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

baat tou sahi hai ... magar ummat hai na .. jo woh bhe chaap deta hai jo dooosra koi chapney ka soch bhe nahin sakta .. ;)

akhbaar walay itnay ***** nahi keh talaab main reh ker magarmach say bair bhi rakhain.
 

ustadjejanab

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

استاد چھاگیا اے ..یہ کسی اخبار کو میل کرو کالم چھپنا چایے

استاد چھاگیا۔۔ آج سے میں تیرا شاگرد ۔۔۔ بتا کب تیرے ڈیرہے پر پہنچوں تختی لے کر۔۔10 میں سے 10۔۔۔۔

اخبار والوں نے بلآخر میرے کالم چھاپنے سے انکار کر دیا تھا اسی لئے تو اب دوسرے فورمز پر لکھتا ھوں.
فہد : میں تو پاکستان میں ٹرک چلاتا رہا ھوں ..وہیں سے استاد نام پڑھ گیا . .ویسے شاگردی پر مجھے اعتراض نہیں لیکن اپنے خرچے پر
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

اخبار والوں نے بلآخر میرے کالم چھاپنے سے انکار کر دیا تھا اسی لئے تو اب دوسرے فورمز پر لکھتا ھوں.
فہد : میں تو پاکستان میں ٹرک چلاتا رہا ھوں ..وہیں سے استاد نام پڑھ گیا . .ویسے شاگردی پر مجھے اعتراض نہیں لیکن اپنے خرچے پر

سچ ٹی وی والوں کو بیج کر چیک تو کر ؟ ورنہ شبیر اور الطاف دونوں تجھے ڈھونڈھ لے گے
 

ARSHAD2011

Minister (2k+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai

[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar](clap)(clap)(clap)(clap)



بہت ا علیٰ (clap)(clap)

آسان اردو میں ہم کچھ اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ، کوئی بھونکےنہ بھونکےالطاف قصائی تو بھونکے گا
 

zamughal

MPA (400+ posts)
Re: Altaf Bhai AUR Shabbir Bhai


جاگیرداروں اور وڈیروں کے مظالم کے نتیجہ میں بننے والی جماعت کا لیڈر ۔۔ کتنا خوش ہے انہی سے مل کر ۔ منافقت کا بدترین نمونہ
 

Back
Top