Democrate
Chief Minister (5k+ posts)
آپ کل تک حکومت کا دفاع کس لئے کر رہے تھے کے وہ ایک آئینی حکومت ہے اور آئین کے تحت آئی اور خان پر اس لئے تنقید کرتے تھے کے وہ آئینی راستے کو چھوڑ کر سڑکوں پر کیوں فیصلے کروا رہا ہے - اور آج وہ حکومت جسکا آپ سانس لئے بغیر دفاع کرتے تھے اس نے آئین کو پاؤ کے نیچے روندھتے ھوۓ آرمی کو سیاست میں گھسیٹا ہے یہ خان کے کہنے پر نہی ہوا یہ نواز شریف کی کم عقلی کی بنا پر ہوا ہے - نہ پارلیمنٹ سے مشاورت کی نہ ہی اپنے اتحادیوں سے پوچھا جمہوری ہونے کی نفی تو آپکی نام نہاد "جمہوری" حکومت نے کی ہے خان آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے - اور یہ بحران آپکی "جمہوری" حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے اب تک قائم ہے اور اپنی نہ اہلی کی وجہ سے آرمی کو بھی اسمیں لے آئی ہے
کیا خان کہ موقف آرمی کی مدد لینا بھی تھا؟نواز نے غلط کیا لیکن جناب عمران کسی سیاسی پارٹی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں تھے ،اگر جمہوریت پسند ہوتے تو نواز کہ اس فیصلے پر استعفیٰ طلب کرتے تو میں آپ کہ ساتھ دیتا اور میں سمجھتا کہ عمران کبھی بھی آرمی کی بات نہیں سنے گا